?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تقریباً 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے بجلی کی ٹارگٹڈ سبسڈیز کی حکومت یا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے حوصلہ شکنی یا کمی نہیں کی گئی۔
منگل کے روز نشر ڈان نیوز انگلش کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں دیے گئے انٹرویو کے دوران نگران وزیر اعظم سے آئی ایم ایف کو عبوری حکومت کی جانب سے سبسڈی سے متعلق دی گئی تجاویز مسترد کیے جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں انہوں نے ٹیکس ادا کرنے والے معاشی طبقات کو سپورٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا عالمی قرض دہندہ ادارے کے ساتھ معاہدہ ہے کہ ان معاشی طبقات کو کوئی مراعات نہ دی جائیں جو ٹیکس نیٹ میں حصہ نہیں ڈالتے۔
اس کے علاوہ، ڈان نیوز ٹی وی کے پروگرام ’زارا ہٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت اس سمت میں مستعدی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی حالات کے لیے نجکاری ضروری ہے لیکن یہ ایک ایسا کام ہے جس کے لیے وقت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں تقریباً 40-50 فیصد کام پہلے ہی کرچکیں،اور جب سے ہم نے اقتدار سنبھالا ہے، ہم اس سمت میں 10-20 فیصد آگے بڑھے ہیں۔
جب ان سے نجکاری کے منصوبے میں پاکستان اسٹیل ملز کو شامل کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ مخصوص کمپنیوں کے بارے میں بات نہیں کر سکتے لیکن یہ بلاشبہ نجکاری کی مجموعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی حکومت ملک میں انتظامی امور، خاص طور پر سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری اور رہائی سے متعلق معاملات کی ذمہ داری لیتی ہے۔
اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ وسیع تر تناظر میں حالات کے مطابق قواعد و ضوابط کی تشریح کریں لیکن ریاست ان معاملات سے لا تعلق نہیں رہ سکتی، تاہم کچھ فیصلے غلط جب کہ کچھ درست ہوتے ہیں، جہاں تک موجودہ حالات کی بات ہے اس میں جو کچھ ہو رہا ہے، ہم اس کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کے لیے تفصیلی منصوبہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں کا دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر نگران وزیراعظم برائے ہوا بازی ایئر مارشل(ریٹائرڈ) فرحت حسین، مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس نے ماضی میں شاندار فضائی سروسز فراہم کیں اور دنیا بھر میں نام کمایا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو ایک بار پھر سے بہترین ادارہ بنانے کے لیے پی آئی اے مینجمنٹ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں، پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کی راہ استوار ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کا منتظر ہوں: پاکستانی وزیر خارجہ
?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:سینیٹر محمد اسحاق ڈار، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان
اپریل
آنر کے بہترین کیمرا کے حامل فونز متعارف
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے بہترین کیمرا
مئی
منی لانڈرنگ مقدمات کے اندراج کیلئے قواعد جاری
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد منی
مارچ
امریکی جنگی جہاز میں لگی زبردست آگ
?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے
مئی
ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس
اکتوبر
اقوام متحدہ کی پابندیوں کا نظام تباہی کے دہانے پر:فارن پالیسی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پابندیوں
اکتوبر
پاکستان یوکرین سے ہتھیاروں کے بدلے کیا لے رہا ہے ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا انٹرسیپٹ کا تازہ ترین انکشاف یوکرین کی جنگ کے
ستمبر
افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 1 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد حملے کیئے
اپریل