آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت ملک میں ترجیحی سرمایہ کاروں کا گروپ بنانے یا بگاڑنے کے خلاف اور اپنے کاروباری سودوں میں شفافیت اور احتساب یقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے ماہرین اقتصادیات اور صحافیوں کو بتایا کہ دورہ پاکستان پر آنے والے آئی ایم ایف مشن نے ایس آئی ایف سی کے قیام کی ضرورت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں اور استفسار کیا ہے کہ کیا اس کا قیام اثاثوں کی فروخت پر اثرانداز ہوگا؟

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 17 جون کو باضابطہ طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں 9 وفاقی وزرا کے علاوہ آرمی چیف سمیت اہم فوجی افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہ فورم 2 جون کو خلیجی ممالک سے زراعت، معدنیات، دفاع، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جہانزیب خان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سرمایہ کاروں کے ساتھ ترجیحی رویہ نہ اپنانے کی تجویز دی گئی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ان معاملات میں شفافیت اور احتساب سب سے اوپر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد ملک کے مفاد میں ہے، امرا پر مزید ٹیکس لگانے کے لیے آئی ایم ایف کی تجویز پر عملدرآمد میں اب کوئی پیچیدگی نہیں رہی، کیونکہ عوام پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام کا مکمل بوجھ اٹھا چکے ہیں اور اب یہاں سے معاملات صرف آسانی کی طرف جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسئلہ درکار ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر یا جزوی نفاذ کی وجہ سے تھا، آئی ایم ایف کی ٹیم ایس آئی ایف سی کے حوالے سے بریفنگ اور وضاحتوں سے مطمئن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ سرحد پار اسمگلنگ اور سٹہ بازی کے خلاف انتظامی اقدامات نے روپے کی حقیقی قدر جاننے میں بہت مدد کی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ شرح تبادلہ میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام نے پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران زیادہ تر شعبوں کا احاطہ کیا اور کسی ایک نکتے پر اعتراض باقی رہ گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ روز دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کو حتمی شکل دینے کے لیے پے در پے تفصیلات کا تبادلہ ہوا اور آج مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کی توقع ہے۔

اس کے بعد آئی ایم ایف مشن جولائی میں 9 ماہ کے لیے دستخط کیے گئے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پہلی سہ ماہی کے جائزے کے کامیاب اختتام کی منظوری کے لیے پاکستان کا کیس ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے رکھے گا، اِس سے پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں آج وفاقی کابینہ کی جانب سے گزشتہ سال غیر ملکی زرمبادلہ کے غیر مستحکم کاروبار کی وجہ سے بینکوں کی غیر معمولی کمائی کی بنیاد پر ان پر ’ونڈ فال ٹیکس‘ عائد کیے جانے کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل عرب اتحاد ایران کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا: عطوان

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  عطوان نے لکھا کہ پچھلے پانچ دنوں میں نقب، شرم

امریکہ کے ہاتھوں شامی گندم کی چوری

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:شام میں قابض امریکی افواج نے اس ملک کے شمال مشرقی

بیرنز نے پاکستان کی معاشی بحالی کو منی معجزہ قرار دیا ہے۔ احسن اقبال

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا

ایران-اسرائیل جنگ: بلوچستان میں فیول کا بحران شدت پکڑنے لگا

?️ 16 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث

کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل آج شروع ہوگا، مزید 12 امدادی ٹرک پہنچادیے گئے

?️ 12 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت

ٹرمپ کی اسٹریٹجک غلطی، خلیج فارس جنگ سے مغرب اور عرب معیشتوں کو بھاری نقصان

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:خلیج فارس کی حالیہ جنگی صورتحال نے عالمی معیشت اور توانائی

صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی ترک – امریکی شہری کے اہلخانہ کا امریکی حکام سے مطالبہ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے

امریکی سفارتکاروں کی تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے