?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد بینک کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہوکر 271 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ ہوا تھا، ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ بینک تعطیلات کے بعد (آج) کھلیں گے تو یہ رجحان انٹربینک میں بھی جاری رہے گا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا ہے، جو تعطیلات سے قبل آخری روز 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد معیشت پر اچھا اثر آیا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اب امید ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری بھی آئے گی، اسٹاک بھی بہتر ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن یہ بات دیکھنے والی ہے کہ ہم ریٹ کو کس حد تک کنٹرول کرسکتے ہیں، ڈالر کا نیچے آنا اور پھر اپنی جگہ قائم نہ رہنے سے لوگوں میں مایوسی پھیلتی ہے اور منفی اثرات آتے ہیں، پہلے کی طرح ایسا نہ ہو کہ ریٹ کم ہو اور پھر اوپر چلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم مجموعی طور پر چیزوں کو لے کر چلیں تب تو بات بن سکتی ہے نہیں تو پاکستان کی معیشت پر طویل مدت میں مشکلات رہیں گی کیونکہ ہم نے 3 سال میں تقریباً 50 سے 55 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
ٹریس مارک کی سربراہ کومل منصور نے بتایا کہ مارکیٹ آج 272 سے 276 روپے کے درمیان مستحکم ہو سکتی ہے، اس کے بعد اسٹیٹ بینک کرنسی کی سطح کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت کم سے کم 270 روپے اور زیادہ سے زیادہ 274 روپے 50 پیسے دیکھی گئی، انہوں نے بتایا کہ آج نیویارک بند ہے لہٰذا اس کا مکمل اثر کل ظاہر ہوگا۔
میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے ڈالر کی قدر گر کر 265 روپے تک آسکتی ہے، جیسے ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونا شروع ہوگا تو جن لوگوں کے پاس ڈالرز ہیں وہ افراتفری کا شکار ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو بینکنگ چینل کے ذریعے ترسیلات زر میں اضافہ نظر آئے گا کیونکہ اس رجحان میں لوگ خطرات مول نہیں لیں گے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پاکستان نے 30 جون کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کا قلیل المدت انتہائی ضروری بیل آؤٹ پیکیج حاصل کیا تھا، جس سے معیشت کو مہلت ملی جس کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا۔
2019 کے 6 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت فنڈز کے اجرا میں 8 مہینے کی تاخیر کے بعد 30 جون کو پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان 9 مہینے کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) پر عملے کی سطح کا معاہدہ ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 13 جنوری 2025ملتان: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
جنوری
غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین
?️ 12 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین فلسطینی
اگست
جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی نے سال 2017 میں ہوئی مردم
فروری
صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی
دسمبر
نیتن یاہو ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم کی نااہلی کا ذکر
اکتوبر
لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن
نومبر
قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور
ستمبر
رفح پر اسرائیل کا حملہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روز میونخ
فروری