?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 417.65 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 98 پوائنٹس پر جا پہنچا، جو گزشتہ روز 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میٹس گلوبل نے بتایا کہ اس اضافے کی بنیادی وجہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے پہلے سہ ماہی جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہے۔
ٹریس مارک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (15 نومبر) آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ پہلے جائزے میں عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے 70 کروڑ ڈالر جاری کردیے جائیں گے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلے جائزے پر عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا گیا جو ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری پر پاکستان کی 70 کروڑ ڈالر تک رسائی ہوگی۔
خیال رہے کہ 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132.22 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار ، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
جبکہ 3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر (6 نومبر) کو کے ایس ای-100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس پر تھا، جس کا آغاز 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ آخری کاروباری روز جمعہ (10 نومبر) کو مارکیٹ کا اختتام ایک ہزار 130 پوائنٹس یا 2.08 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 55 ہزار 391 پوائنٹس پر ہوا تھا، اس طرح مجموعی طور پر انڈیکس 2268 پوائنٹس یا 4.27 فیصد بڑھا تھا۔


مشہور خبریں۔
عراقی اہلسنت عالم دین اور عیسائی کمانڈر کا شہید سلیمانی کو خراج عقیدت
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:عراق کے ایک اہلسنت عالم دین کا کہنا ہے کہ جنرل
جنوری
جلبوع جیل میں صہیونیوں کے حفاظتی اقدامات کی چونکا دینے والی تفصیلات
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی سپر سکیورٹی والی جیل سے
ستمبر
نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا
?️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست
جون
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے
فروری
سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟
?️ 5 اپریل 2024سچ خبریں: سال 2024 کا پہلا سورج گرہن چار دن بعد 8
اپریل
صارفین کو اضافی بلز بھیجنے پر بجلی کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے، نیپرا
?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین
فروری
بائیڈن سب سے زیادہ غیر مقبول امریکی صدر
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: تازہ ترین گیلپ پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
فروری
کرونا کی چوتھی لہر سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ چند روز سے پاکستان کورونا وائرس کی ڈیلٹا
اگست