?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزیر خزانہ 10 اپریل سے ان اجلاسوں میں شرکت کرنے والے تھے جہاں ان کی آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہونی تھی تاکہ وہ تعطل کا شکار فنڈنگ کا اجرا یقینی بنا سکیں جس کی اس وقت پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے بچنے کے لیے اشد ضرورت ہے۔
پاکستان کی فروری کے اوائل سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ 2019 میں ہونے والے 6.5 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی جا سکے۔
دو سرکاری عہدیداروں نے اسحٰق ڈار کے دورے کی منسوخی کی وجہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی بحران کی وجہ سے امریکا نہیں جا رہے۔
حکام نے بتایا کہ وزیر خزانہ کی غیرموجودگی میں سیکریٹری خزانہ، وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام اور گورنر اسٹیٹ بینک ممکنہ طور پر پاکستان کے وفد کی واشنگٹن میں قیادت کریں گے۔
اس حوالے سے رائٹرز نے وزارت خزانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
گزشتہ سال تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت گنوانے کے بعد سے چئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔
عمران خان مسلسل انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عام انتخابات بہرحال اس سال کے آخر میں ہی ہوں گے۔
عمران خان کا مطالبہ ہے کہ جنوری میں تحلیل کی گئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات آئینی مدت کے تحت 90 روز کے اندر منعقد کرائے جائیں لیکن حکومت تمام ملک میں ایک ہی ساتھ انتخابات کی خواہاں ہے۔
حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سال دو صوبوں میں الیکشن کی حفاظت سے حکومتی سیکیورٹی ایجنسیوں پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا کیونکہ وہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک میں دوبارہ سر اٹھانے والے خطرے سے نمٹنے میں بھی مصروف ہے۔
یہ صورتحال اس وقت ڈرامائی شکل اختیار کر گئی تھی جب سپریم کورٹ نے ان دونوں صوبائی اسمبلیوں کے لیے قبل از وقت انتخابات کا حکم دیا تھا لیکن حکومت نے عدالتی حکم کو مسترد کر دیا تھا۔
تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکومت اور الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب میں 14مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 25 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی معیشت کے کمزور پہلو، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی منڈیوں میں ہلچل
?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ
مارچ
فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے
مئی
غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آخری دن، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان
?️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی
نومبر
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر صیہونی حکومت کی تشویش اور شدید خطرے کا احساس
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے آئندہ دورہ سعودی عرب کی روشنی میں
مئی
جولانی حکومت کے مخالفین کی خفیہ حراستی مراکز میں منتقلی
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کی فورسز نے شام کے مظاہرین پر حملے کیے
دسمبر
وزیراعظم عمران خان نے5ارب روپے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل (AICC) نومبر 2021 میں
جنوری
مستند شواہد ہیں غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
?️ 19 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل
ستمبر