آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس میں ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کی منظوری امدادی پروگرام کے تحت دی گئی، باقی 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں کے لیے ملیں گے، رقم ایک دو دن میں پاکستان پہنچ جائے گی۔ دو اقساط پہلے ہی پاکستان کو مل چکی ہیں، آئی ایم ایف مشن تیسری قسط کی پہلے سے ہی منظوری دے چکا تھا، پاکستان نے بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک رپورٹ جاری کرنے سمیت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے، 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قرض پروگرامز کی مجموعی جاری رقم 3.3 ارب ڈالر ہو جائے گی، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت 2 اقساط پہلے ہی مل چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط قرار دے دیا جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ 1 ارب 29 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے

یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین: ہم سعودی عرب سے یمن پر جارحیت، محاصرہ اور قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مہدی المشاط نے سعودی حکومت سے جارحیت اور محاصرہ ختم

انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد

?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن

غزہ سے صیہونی حکومت کو کیا ملا؟سابق صیہونی وزیر خارجہ کا اعتراف

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ

برطانیہ کے وزیر دفاع مستعفی

?️ 11 جون 2026سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے حکومت کے اندر دفاعی

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ

عراق کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں جنگی جہازوں کی آوازیں سنی گئی

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن، جنرل تحسین الخفاجی نے

ماہرین، کم وزن ہونا شوگر سے محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں ہے

?️ 19 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} ماہرین کے مطابق اگر کئی قسم کے رسک فیکٹرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے