آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے اگلے بیل آؤٹ پیکج کے لیے باضابطہ درخواست بھی کردی۔

اس کے علاوہ پاکستان نے آئندہ ماہ مئی میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہے تا کہ آئندہ 3 برس کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی تفصیلات طے ہوسکیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی، آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک طویل مدتی اور بڑے اقتصادی بیل آؤٹ پیکج کے حصول پر بات چیت کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا، جس کا ہدف نئے میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنا ہوگا۔

یہ بھی واضح رہے کہ ایک روز قبل آئی ایم ایف نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستانی معیشت کو بحال کرنے کے لیے اصلاحات کو ترجیح دینا نئے قرض پیکج کے حصول سے کئی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

آئی ایم ایف کے عہدیدار کا یہ تبصرہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اہم اور توسیع شدہ قرض پیکج کے حصول پر عمل پیرا ہے۔

مالیاتی فنڈ کے ساتھ پاکستان کا 24 واں 3 سالہ مجوزہ پیکج اگر منظور ہو جاتا ہے تو اس کا حجم 6 سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے جو کہ ملک کا اب تک کا سب سے بڑا قرض ہوگا۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ: ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کیلئے تین ہفتے کی مہلت

?️ 17 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی

بھارت اور پاکستان کے 8 اداکاروں میں سے صرف مجھے ’دی کراؤن‘ کیلئے چنا گیا، ہمایوں سعید

?️ 22 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ نیٹ

چین کا امریکہ کو سخت انتباہ

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف امریکی فوجی اقدامات اور ممکنہ بندرگاہی

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اہم فوجی معاہدہ

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اس ملک اور ترکی کے درمیان

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:دہشت گرد امریکی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس

یوکرین کی روس، ایران اور چین کے 55 افراد و اداروں پر پابندی

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے دو صدارتی حکم جاری کرتے

نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خالی ہاتھ واپس

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: یہ وہ تفصیل ہے جو منگل کو واللا نیوز کے تجزیہ

الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع

?️ 4 دسمبر 2025 الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے