آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر

آئی ایس پی آر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان کی سب سے بڑی انٹرن شپ میں مُلک بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کی 6 ہفتوں پر مشتمل سمر انٹرن شپ میں 33 شہروں کے 6500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، ملک بھر کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے طلبہ شریک ہوئے۔

تعلیم و تربیت سے بھر پور سمر انٹرن شپ میں ملک کی نامور شخصیات کی طلبہ سے خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا، طلبہ نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

طلبہ نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ساتھ سمر انٹرن شپ کے طلبہ کی خصوصی نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ سمر انٹرن شپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ انٹرن شپ کے اختتام پر طلبہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی سند سے بھی دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، شہباز شریف

?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

افغانستان کے جوابی حملوں میں 55 پاکستانی فوجی ہلاک

?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان

جنگ بندی کی توسیع کے لیے یمن کی شرطیں

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ نے جنگ بندی میں

پاکستان اور بھارت نے سیزفائر پر رضامندی کی تصدیق کردی

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیزفائر پر

اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا ہے

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے

صہیونی پولیس کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سلوک

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر

ترکی اسرائیل تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں:صیہونی وزیر خارجہ

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی عدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے