?️
سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج شام سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس کل شام جدہ میں منعقد ہوگا، جس کا ایجنڈا دو نکاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ یہ اجلاس اسلامی جمہوری ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فلسطین اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال ہوگا۔
واضح رہے کہ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر آواز بلند کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابتر صورتِ حال پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ امن کی فوری ضرورت اور غزہ کے لوگوں کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے۔
مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا او آئی سی سے بڑا مطالبہ
سفارتی ذرائع کے مطابق ایجنڈے کا پہلا نکتہ فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم کا تسلسل ہے جبکہ دوسرا نکتہ قابض اسرائیل کی ایران کی سالمیت کے خلاف جارحیت ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا یورپی یونین کو یوکرین کی مدد کے لیے نیا مشورہ!
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکہ سے
فروری
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو روک دیا
?️ 8 جون 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین
جون
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی
اکتوبر
گورنر پنجاب نے مودی کو سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن قرار دے دیا
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مودی کو سب سے بڑا دہشت
اپریل
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے
دسمبر
غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
?️ 16 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف
جنوری
ریلوے کا عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری
?️ 20 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5
مارچ
خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس
اگست