سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب، اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنول شوذب، روبینہ شاہین، اور سیمابیہ طاہر کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کے لیے لال چند ملہی کا نام دیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے یاسمین راشد کا نام پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل
یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔