🗓️
سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے جس کا اقرار خود بانی پی ٹی آئی کر چکے ہیں اس وقت تو انہیں برا نہیں لگتا تھا، یہ سب موسمی بیڑے ہیں۔
خواجہ آصف نے فون ٹیپنگ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے، نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر یہ ضروری ہو جاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس میں یہ ضروری ہے، موجودہ حالات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’کیا خوبصورت طریقہ ہے، پہلے آڈیوز پر ججز کی تضحیک کی، پھر کہا آڈیوز کے سچے ہونے کی تحقیق کروا لیتے ہیں‘
خواجہ آصف نے کہا کہ عمر ایوب اور دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی کے فون ٹیپنگ پر فرمودات بھی سن لیں، عمران خان نے کہا تھا میرے بھی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ضرور ہونے چاہئیں، اُس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کا معاملہ اچھا چل رہا تھا، ان کی ہر جائز نہ جائز بات اچھی لگ رہی تھی، آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سب موسمی بٹیرے ہیں، پہلے یہ خود ٹیپنگ کراتے تھے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی، خوشی کے ساتھ کہتے تھے کہ ٹیپنگ ضرور ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت میں شکوے شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، مختلف جماعتیں ہوتی ہیں تو مختلف مفادات ہوتے ہیں، سیاسی مقاصد بھی سب کے مختلف ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کوشش ہے کہ شکوے شکایات کم ہوں، پیپلز پارٹی کو بنیادی مسئلہ پنجاب میں جگہ نہ ملنے کا ہے، پی پی کو وفاق میں وزارتوں کا مسئلہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: نگرانی کیلئے ڈیٹا تک رسائی پر پابندی، اسلام آباد پولیس عدالتی حکم میں نرمی کی خواہاں
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔
وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔
مشہور خبریں۔
کورونا سے متاثرہ افراد میں صحت یابی کے بعد بھی 80 بیماریاں ہونے کا انکشاف
🗓️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی
اگست
الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
🗓️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ
دسمبر
22 سال شوبز سے منسلک علی افضل نے اچانک انڈسٹری کیوں چھوڑ دی؟
🗓️ 28 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی افضل خان کا کہنا ہے کہ
جنوری
یورپی پارلیمنٹ میں زلزے پر زلزلے
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں مالی بدعنوانی کی مزید جہتیں سامنے آنے کے
جنوری
افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کر لیا گیا
🗓️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان
فروری
نائیجیریا میں ایک بار پھر شدت پسندوں کا بڑا حملہ، 30 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے
🗓️ 27 اپریل 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور شدت پسندوں
اپریل
خواہش ہے اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے ایسا نہ کروں: فضل الرحمان
🗓️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
مارچ
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
🗓️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی بابل شاہراہ پر امریکی
مارچ