سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ قرارداد رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کی، اس میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایرانی سکیورٹی کی کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے؟
قرارداد میں خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد میں بین الاقوامی برادری سے خطے میں دیرپا امن کے قیام اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
ان پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، جہاں وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، سعودی میڈیا الحدث نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں رہائش گاہ کو مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہودی ایجنٹوں نے انہیں نشانہ بنایا، یہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، جس کا بدلہ لیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھر گئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف
جنوری
ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی میں دوست اور دشمن کے ساتھ نئے تقابل کا آغاز
فروری
نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار
نومبر
سعودی اتحاد یمنی تیل اور گیس کی آمدنی کو لوٹ رہا ہے:انصاراللہ
اگست
بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لے کر آئی ہے: فردوس عاشق
اگست
عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔
ستمبر
اپنا منہ بند کرو!:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کا جنوبی کوریا کے صدر سے خطاب
اگست
افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا
مئی