سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی جائیداد ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان افراد پر اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے یہ بڑا حکم جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان، اہم رہنماؤں نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ’منصوبہ بندی‘ کی، جیو فینسنگ میں انکشاف
عدالت نے چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ بلاک کرنے جبکہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دس جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جبکہ جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: پولیس، عدالت پر ’مسلح جتھوں کے حملوں‘ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کے خلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
مشہور خبریں۔
کراچی بلدیاتی انتخابات: نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی کو برتری
جنوری
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
جون
ہم حزب اللہ سے جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار
ستمبر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
ستمبر
شام کی عرب دنیا میں واپسی روس اور ایران کی حمایت میں رہنے سے بہتر ہے: اماراتی حکام
مارچ
مصر اور صیہونی ریاست کے درمیان پس پردہ کشیدگی؛ رفح کراسنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟
جون
پنسلوانیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
دسمبر
سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک 77 کروڑ ڈالر قرض دینے پر رضامند
دسمبر