حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی

حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی

🗓️

سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حسینہ واجد نے طاقت کے زور پر حکومت کی اور اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنا لیا۔

حافظ نعیم نےسوشل میڈیا پر بنگلا دیش کی صورت حال کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 15 سالہ جبر اور بھارت نواز حکومت کا دور ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں

انہوں نے کہا کہ ر حسینہ واجد نے بنگلا دیش پر بھارت کے اثر و رسوخ کو مسلط کر رکھا تھا، جو کچھ ہوا وہ ناقابل تصور تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کو بھارت کی مدد سے مضبوط کیا، عوام کی آواز دبائی اور اپنے مخالفین کو کچلا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلا دیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ بنگلادیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے اور ہم بنگلادیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی صورتحال

یاد رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

حماس کے فوجی شاہکار

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بٹالین نے

امریکی قابض افواج کا قافلہ عراق سے شام میں داخل

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق اور شام کے متعدد حصوں پر قابض امریکی دہشتگرد فوج

پرویز مشرف کی واپسی پر سینٹ میں بحث

🗓️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب

جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ

🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

🗓️ 8 جنوری 2022بلوچستان(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے صوبے

شام میں بڑھتی ہوئی بدامنی؛ دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین اغوا 

🗓️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی کے زیر تسلط علاقوں میں بدامنی بڑھنے

غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کا منھ بولتا ثبوت

🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شمالی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی بمباری سے ایک

یوکرین جنگ کس نے شروع کی؟

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے والدائی بین الاقوامی کانفرنس میں اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے