سچ خبریں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم کے دونوں گروپوں کی سرکردہ شخصیات کو ملاقات کے لیے بلایا ہے۔
مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی حمید حسین کی قیادت میں کرم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
انہوں نے علاقے کی سرکردہ شخصیات پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے پائیدار حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
وزیر داخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: کیا آپریشن عزم استحکام حکومت کے لیے ضروری ہے؟
یاد رہے کہ کرم میں زمین کے تنازع پر شروع ہونے والی جھڑپوں میں 50 افراد جاں بحق اور 225 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ آٹھویں روز بھی بند ہے۔