پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج

?️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حج پر جانا چاہتی ہوں، نام ای سی ایل سے نکالا جائے‘، زرتاج گل کا عدالت سے رجوع

یاد رہے کہ 23 جولائی کو پشاور ہائی کورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا۔

اس سے پہلے بھی عمرہ کے لیے جاتے ہوئے انہیں روکا گیا تھا اور اب دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں درج ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ اس ایف آئی آر میں وہ ضمانت پر ہیں۔

ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے خط کے تحت ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

شوکت یوسفزئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ہمیں کلیئر کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان سمیت دیگر 28 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے کہا کہ ڈی جی سے بات ہوئی ہے اور اگر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انہیں کلیئر کر دیا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بعد ازاں، عدالت نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:چیئرمین سینیٹ

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ نے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکرکے ساتھ ملاقات

شیخ رشید نے مریم نواز کو مفت مشورہ دیا

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم

یمن کے قریب بحری حادثے کا واقعہ

?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:برطانوی سمندری تجارتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ یمن

یمن نے صہیونیستی دفاعی اور انٹیلی جنس سسٹم کی ناکامی کو بے نقاب کیا

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے اس اہم کارروائی پر رد عمل

ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سلامتی کو خطرہ: اردگان

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے

اسرائیل کا قطر پر حملہ،مفاہمت پسند عرب ریاستوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل کا قطر پر حملہ،مفاہمت پسند عرب ریاستوں کے لیے خطرے کی

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا ردعمل

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے