🗓️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز پچھلے 3 ماہ میں محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں۔
لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، کل پیش ہونے والا بجٹ ٹیکس فری بجٹ تھا، پنجاب حکومت نےعوام دوست بجٹ پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی طرح نہیں ہے، اس کے اندر کو اہم ہے جو وزیر اعلی پنجاب کی ترجیح میں شامل ہے وہ صحت اور تعلیم ہے، مریم نواز نے صحت کے شعبے میں کلینک آن وہیلز کا افتتاح کیا، اب تک 6 لاکھ 60 ہزار لوگ اس سے مستفید ہوچکے ہیں، صحت میں 473 ارب سے 539 ارب بجٹ کو بڑھایا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہم نے پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی تختیاں نہیں لگائیں، وزیر اعلی نے تمام منصوبوں کو فنڈ کر کے انہیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، تعلیم کے شعبے میں بھی 595 ارب سے بڑھا کر 670 ارب اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ زراعت میں بھی کافی کام دیا گیا ہے، اس میں 10 ارب لکا لون فری کسان کارڈ اسکیم شروع کی گئی ہے، لائیو اسٹاک کے فارمرز کے لیے بھی لون اسکیم کارڈ شروع کیا جارہا ہے 2 ارب کی فنڈنگ سے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہم نے پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی تختیاں نہیں لگائیں، وزیر اعلی نے تمام منصوبوں کو فنڈ کر کے انہیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے،
مشہور خبریں۔
فلسطین کو واپس لینے کا واحد راستہ ہمہ گیر مزاحمت ہے:فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں
🗓️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے فلسطین کی سرزمین، عوام اور مزاحمت کے
مارچ
اسرائیل کا کاغذی گھر محاصرے میں
🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کو ایک زمانے میں جنگ کے بعد غزہ
اگست
پاکستان کی طرف انگلی اٹھائی جائے گی تو جواب آئے گا: معید یوسف
🗓️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا
جون
عراق میں ترک افواج کی تعداد سے لے کر آنکارا کے خلاف فیصلے کرنے تک
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: شفق نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے
جولائی
عراقی کوروانا اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی
🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر ناصریہ
جولائی
پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے عدالتی تحفظ کی خواہاں، حکومت کا عدم اعتماد
🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومتی اراکین اور اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
امریکی سیاستداں کو ٹرمپ پر تنقید کا صلہ
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی بیٹی لِز چینی، ٹرمپ
اگست
سپریم کورٹ نے 2 اپریل تک ایف آئی اے کو صحافیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب
مارچ