?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع رکھا ہے، جہاں ملک کو بند کرنے کا لائحہ عمل دیا جائے گا، اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے، یہ ہماری آخری کال ہوگی، لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہماری آخری کال ہوگی، لوگ اپنے گھروں میں بتا کر آجائیں،اب ہم سرپر کفن باندھ کر نکلیں گے، پرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، اس کے بعد ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن تھے اور رہیں گے لیکن پر امن رہ کر ہماری پارٹی کے ساتھ اور ہمارے لیڈر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہم عوامی طاقت کے ساتھ تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے پورا لائحہ عمل دیں گے، اپنے حقوق لینے کے لیے نکلیں گے اور حقوق لے کر ہی واپس جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 8 تاریخ کا جلسہ منسوخ نہیں کیا، جو جلسہ 8 تاریخ کو ہم پشاور میں کررہے تھے اس کا مقام تبدیل کیا ہے اور اب 9 تاریخ کو موٹروے صوابی انٹرچینج پر جلسہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری کال کی وارننگ تمام فیصلہ سازوں کے لیے ہے، ہم ایک لائحہ عمل کے ساتھ ایک تاریخ دیں گے، خیبرپختونخوا کا ایک جرگہ ہوگا جس میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، مشاورت کے مطابق پاکستان کو کس طرح بند کرنا ہے اس کا اعلان کیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی میں میرا کوئی کردار نہیں، میرا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ من گھڑت باتوں میں نہ آئیں، یہ آپ کو کنفیوز کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، آپ کا مقصد حقیقی آزادی، خودمختاری، اداروں اور آئین کا تحفظ کرنا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی قیادت کے خلاف آئے روز کیسز بنائے جاتے ہیں، کوئی ثبوت نہیں دیا جاتا اور وارنٹ نکالے جاتے ہیں، حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہوئے ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس پر کیا سوچ کر چڑھائی کی گئی، ایک صوبے کی عوام کی پراپرٹی پر یہ چڑھ دوڑے ہیں اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ان کو حساب دینا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی نئی تجویز
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات
اپریل
کراچی میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 21 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں بھارتی ڈیلٹا وائرس بہت تیزی ست پھیل
جولائی
وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ
ستمبر
لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں سعودی نے کی نواف سلام کی حمایت
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے لبنان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ
فروری
سروے; 75 فیصد سیاہ فام امریکی نسلی حملوں سے خوفزدہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق،
مئی
پاکستان کے بجلی کے شعبے میں بڑی بد انتظامی
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے بجلی کے شعبے میں بڑی بد
دسمبر
کیا بائیڈن ٹرمپ کو شکست دے سکتے ہیں ؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ واحد ڈیموکریٹ نہیں
دسمبر
قطر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایک میٹنگ
فروری