9 مئی کیسز: عمران خان کی درخواست ضمانت، پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نو مئی پرتشدد واقعات کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی جب کہ عمران خان جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور حساس عمارتوں پر حملوں کے 12 مقدمات میں نامزد اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

عمران خان کے خلاف درج 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔

سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ تاریخ پر تمام 12 کیسوں کا ریکارڈ پیش کرنے اور پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کا حکم دیا، عدالت نے کیسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

روس نے شام پر اسرائیلی حملہ غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے

بائیڈن سب سے زیادہ غیر مقبول امریکی صدر 

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: تازہ ترین گیلپ پولز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے

ملک کی ترقی کے لئے سودی نظام کو ختم کرنا ہوگا

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 

غزہ کی امداد شہریوں کو بلیک میل کرنے کا ایک ذریعہ ہے: فلسطینی حکومت 

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے امدادی

اسلام آباد افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحد کھولنے کے حق میں نہیں ہے

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے مختلف شہروں پر طالبان کے قبضے کے

بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے

کیریبین میں امریکی مہم؛ ٹرمپ وینزویلا میں عدم استحکام کیوں چاہتے ہیں؟

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ وینزویلا میں

بیلجیئم نے 2 اسرائیلی فوجیوں کا مقدمہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں بھیجا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: بلجیم کی پبلک پروسیکیوشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے