?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مذاکرات کو ناکام کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی صحافیوں سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت چیئرمین سینیٹ کے حکم کو نظر انداز کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، انہیں اجلاس میں شرکت نہیں کرنے دی گئی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، حکومت پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے تقدس اور انسانی حقوق کو کھلم کھلا پامال کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ورکروں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں، ہمارے سیکڑوں ورکر قید میں ہیں، خوف کی فضا پیدا کر کے میڈیا کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پی ٹی آئی کو دبایا جا رہا ہے، حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہوگئی ہے، جو یہ کر رہے ہیں کل ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ سچائی عوام کے سامنے آسکے، جب تک انصاف نہیں ہوگا پاکستاں آگے نہیں بڑھ سکتا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
الہول کیمپ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق کے نمائندے لقمان الفیلی
دسمبر
لندن میں ٹرمپ کے دورے کا برطانوی میڈیا کا سرد استقبال اور تنقیدی ردعمل
?️ 18 ستمبر 2025لندن میں ٹرمپ کے دورے کا برطانوی میڈیا کا سرد استقبال اور
ستمبر
اسرائیل کے مذہبی احزاب کا نتن یاہو کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا: ‘ہمیں وزیراعظم پر اعتماد نہیں’
?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: نتن یاہو کے اس بیان کے بعد کہ نیا فوجی
مئی
پاکستان، مہاجرین کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں کا پابند ہے، جسٹس عائشہ ملک
?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم
دسمبر
قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا:ٹرمپ کا نیا حکم
?️ 1 اکتوبر 2025 قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا
اکتوبر
سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
?️ 2 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘
ستمبر
حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے گذشتہ
ستمبر
ٹرمپ کی ٹیم 6 ماہ کی ناکامی کے بعد غزہ کے مسئلے پر دوبارہ غور کر رہی ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی