9 مئی سے متعلق ایک اور مقدمہ: لاہور پولیس کو خدیجہ شاہ سے پوچھ گچھ کی اجازت

?️

لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کو فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے 9 مئی کے فسادات کے دوران کینٹ میں واقع راحت بیکری چوک کے قریب پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ایک اور کیس میں پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سرور روڈ پولیس کے تفتیشی افسر (آئی او) نوید انجم نے جیل میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں سے متعلق دو مقدمات میں ملزمہ کی ضمانت منظور کی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ تاحال جیل میں ہیں جب کہ ان دو مقدمات میں ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا عمل مکمل نہیں ہوا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جیل میں ملزمہ سے تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

جج عبہر گل خان نے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج کے دوران جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملوں سے متعلق درج مقدمات میں خدیجہ شاہ کی درخواست بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ کیا یہ الزام لگانا غیر قانونی ہے کہ ماؤں اور بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں؟

انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا کوئی ایسا ویڈیو ثبوت ہے جس سے ثابت ہو کہ خدیجہ شاہ نے گلبرگ میں عسکری ٹاور کو توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیا تھا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تھا کہ سیاسی رہنما کی کال پر احتجاج کرنا معاشرتی معمول ہے، جج نے کہا کہ حکومت شہریوں کو پُرامن احتجاج کرنے سے نہیں روک سکتی۔

ایک اور پیشرفت میں انسداد دہشت عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کارکن صنم جاوید کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناختی پریڈ کی گلبرگ پولیس کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

جج عبہر گل نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ملزمہ کے خلاف صرف دو مقدمات درج ہیں۔

جج نے کہا کہ پولیس کی جانب سے نئے کیس میں ملزمہ کی شناخت پریڈ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست خارج ہونے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو واپس جیل بھیج دیا۔

مشہور خبریں۔

جے یو آئی (شیرانی) باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد کا حصہ بن گیا

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے شیرانی گروپ نے پاکستان

سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوئی جلدی نہیں

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:جب کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو

ٹرمپ: میں ایران کے ساتھ جنگ کا ہیرو ہوں، لیکن کوئی نہیں مانتا!

?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: جہاں ہیگ کی عدالت بینجمن نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم‘

شمالی کوریا پر سائبر حملوں،کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام

?️ 7 فروری 2022پیونگ یانگ(سچ خبریں)  اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی کم جون اُنگ

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

کرینہ، امیتابھ کو  بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟

?️ 30 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور

صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی

عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی

?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے