9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی تھانہ ریس کورس، راحت بیکری اور عسکری ٹاور جلاو گھیراو کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جیل میں کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ملزمان کو جیل میں قائم کردہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کی جانب سے سینیر قانون دان برہان معظم ملک اور رانا مدثر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے مقدمات کے گواہوں کو 17 مارچ کو گواہی کے لیے طلب کر لیا، ملزمان کے خلاف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل، 9 جنوری 2025 کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان کے باہر جلاؤ گھیراؤ کرنے پر شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی تھی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

12 دسمبر 2024 کو سماعت کے دوران تھانہ شادمان جلانے کے ایک اور مقدمے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

خصوصی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

پس منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

احتجاج کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

جولانی حکومت کا چیف آف اسٹاف مقرر

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ میجر جنرل نورالدین

فرانسیسی ٹوٹل کمپنی روسی تیل کے معاہدوں سے دستبردار

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   ٹوٹل جرمنی کی لونا ریفائنری کو خام تیل کی سپلائی

تل ابیب کے وزیر توانائی کی اپنی گیس فیلڈ کے بارے میں مبالغہ آرائی

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:   گذشتہ دنوں لبنان کی حزب اللہ کی حکمت عملی اور

صیہونی بستیاں تعمیر نہیں ہوئیں تو کابینہ گر جائے گی: صیہونی عہدہ دار

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی عہدہ دار نے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ مغربی

روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    برطانیہ نے منگل 10 اگست کو دعویٰ کیا ہے

اقوام متحدہ میں ایران کی کامیابی نے میدان جنگ کی کامیابیوں کو تقویت دی: عطوان

?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں:معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

ایران نے گزشتہ 46 برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:قطری تجزیہ کار 

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:قطری تجزیہ نگار علی الہیل کا کہنا ہے کہ ایران

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

?️ 13 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال 26-2025 کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے