?️
مردان: (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8فروری کو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور معیشت سکڑ جائے گی۔
ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبوں میں دینی مدراس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، 26ویں ترامیم کے حوالے سے ہم نے اکیلی جنگ لڑی۔
انہوں نے کہا کہ 8فروری کو چاروں صوبوں کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کے پی میں بھی دھاندلی سے حکومت بنائی ہے، ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور جی ڈی پی کم ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترامیم کے ذریعے ہم نے آئین پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان رویئے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ ہار چکا ہے، امریکا افغانستان کے بعد فلسطین میں بھی شکست کھا چکا ہے، عالمی قوتوں کا جنگی جنون زمین بوس ہورہا ہے، بین الاقوامی مسئلے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین، فلسطینیوں کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اوٹ پٹانگ ہیں، ٹرمپ بین الاقوامی معاملات جانتے ہی نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
3000 برطانوی فوجی یوکرین میں لڑ رہے ہیں:برطانوی اخبار
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان
جون
نیتن یاہو: ہم ایک مشکل رات گزار رہے ہیں
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب
مارچ
اسرائیل کے سب سے بڑے دہشت گرد جاسوسی مرکز میں مثال بحران
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کا یونٹ 8200، قابض حکومت کا سب سے
نومبر
امریکی صدر نے شہباز شریف کو خط میں مبارکباد نہیں دی ،فرحت اللہ بابر
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کا کہنا ہے
مارچ
وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا
مئی
چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید، وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کو خط
?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے
فروری
ہم سب غزہ کے ہیں؛سوئٹزرلینڈ کے عوام
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے لیے مختلف ممالک میں
اکتوبر
ہندوستان اور جنوبی کوریا کا 2030 تک 50 ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:ہندوستان اور جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ توانائی،
اپریل