?️
مردان: (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8فروری کو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور معیشت سکڑ جائے گی۔
ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبوں میں دینی مدراس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، 26ویں ترامیم کے حوالے سے ہم نے اکیلی جنگ لڑی۔
انہوں نے کہا کہ 8فروری کو چاروں صوبوں کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کے پی میں بھی دھاندلی سے حکومت بنائی ہے، ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور جی ڈی پی کم ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترامیم کے ذریعے ہم نے آئین پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان رویئے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ ہار چکا ہے، امریکا افغانستان کے بعد فلسطین میں بھی شکست کھا چکا ہے، عالمی قوتوں کا جنگی جنون زمین بوس ہورہا ہے، بین الاقوامی مسئلے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین، فلسطینیوں کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اوٹ پٹانگ ہیں، ٹرمپ بین الاقوامی معاملات جانتے ہی نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان وائٹ ہاؤس میں، سعودی ولیعہد کا طاقت کے کھیل میں بڑھتے ہوئے قدم
?️ 17 نومبر 2025بن سلمان وائٹ ہاؤس میں، سعودی ولیعہد کا طاقت کے کھیل میں
نومبر
نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل
اگست
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری
ترکیہ میں معاشی بحران اور غربت کی لہر
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: 2025 عیسوی کا سال ختم ہونے میں زیادہ عرصہ باقی نہیں
نومبر
طوفان الاقصیٰ نے قابض حکومت کو کہاں کہاں چوٹ پہنچائی؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے طوفان الاقصیٰ
دسمبر
عبرت آموز دورہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،
جولائی
اردن اور امریکی وزرائے خارجہ نے قدس میں تاریخی جمود کو برقرار رکھنے پر زور دیا
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ان کے امریکی ہم
اپریل
فیس بک نے صہیونیوں کے ساتھ وفاداری میں دو نیوز پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے صہیونیوں کے مفاد میں کاروائی کرتے ہوئے منگل
نومبر