8 فروری کے عام انتخابات کیلئے سیاسی رہنماؤں کے حلقے طے ہوگئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے سیاسی رہنماؤں کے حلقوں کافیصلہ ہوگیا، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق عام انتخابات کیلئے بڑے سیاسی رہنماؤں کی صف بندی مکمل ہوگئی، اہم سیاسی رہنما بھی اپنے حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔

لیگی قائد نوازشریف این اے 130 لاہور اور لیگی صدر شہباز شریف این اے 123 لاہور سے انتخابی رنگ میں اتریں گے، خواجہ آصٖف این اے 71 سیالکوٹ، احسن اقبال این اے 76، خرم دستگیر این اے 78 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

سعد رفیق این اے 122 سے اور جاوید لطیف این اے 115 سے انتخابی دنگل میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو این اے 127 لاہور اور این اے 194 لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کاانتخاب لڑیں گے۔

جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن این اے 44 ڈی آئی خان سے قومی اسمبلی کارکن بننے کی کوشش کریں گے، امیرجماعت اسلامی سراج الحق این اے 7 لوئردیر اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ این اے 123 سے قسمت آزمائیں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے اخترمینگل این اے 246 سے ایوان زیریں کاانتخاب لڑیں گے، پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر این اے 10 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر این اے 19 سے الیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی کے سردارلطیف کھوسہ این اے 122، سلمان اکرم راجا این اے 128 سے اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ اسلام آباد کی نشست کیلئے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔

آئی پی پی کے جہانگیرترین این اے 145 اور این اے 155 سے قسمت آزمانے کوتیار ہیں، آئی پی پی کے ہی عبدالعلیم خان نے این اے 117 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

تحریر الشام کے دہشت گردوں کی شامی عوام سے جھڑپیں

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور

?️ 25 اگست 2025جدہ: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جدہ

خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس

?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ

گلا گھونٹنا، جھوٹے الزامات اور بدسلوکی: مغربی انسانی حقوق میں فلسطینی حامی قیدیوں کا حصہ

?️ 28 نومبر 2025 گلا گھونٹنا، جھوٹے الزامات اور بدسلوکی: مغربی انسانی حقوق میں فلسطینی

اسرائیل شام میں دہشت گردی کی تحریکوں میں ملوث

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ شمالی شام میں دہشت گردوں کی فتنہ انگیز حرکتوں

مقبوضہ علاقوں میں المیادین کے صحافی کی گرفتاری پر بین الاقوامی ردعمل

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے صہیونی ریجنیم کے اقدام کی سخت

مضبوط دفاعی قوت، قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ فضل الرحمان

?️ 10 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نےکہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے