🗓️
کراچی: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری کے ایک روز بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 733 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 617 پر پہنچ گیا تھا۔
میٹس گلوبل نے بتایا تھا کہ انڈیکس میں تیزی کے رجحان کی وجہ آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہونا ہے، جو پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کی حتمی منظوری پرغور کر ے گا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے گزشتہ تین روز کے دوران انڈیکس میں منفی رجحان دیکھا گیا، 8 جنوری بروز پیر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 277.87 پوائنٹس کی گرواٹ دیکھی گئی تھی، اسی طرح 9 جنوری کو انڈیکس میں 66 جبکہ گزشتہ روز 250.73 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز (5 جنوری) سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچنج مثبت کے بعد منفی میں تبدیلی ہوگئی تھی اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا۔
تاہم مارکیٹ کے بند ہونے تک انڈیکس میں کچھ بہتری آگئی اور وہ 124 پوائنٹس یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64 ہزار 515 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔
2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔
سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا گوادر کے لوگوں کے لیے سولر پینلز کا تحفہ
🗓️ 10 جون 2022کوئٹہ ( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کے گھریلو صارفین
جون
امریکی پارلیمنٹ ممبرکا دو دہائیوں تک افغان شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ
🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج کی جانب سے اگست میں کابل میں مہلک ڈرون
ستمبر
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ
جاپان جارحیت سے بدل کر جنوبی کوریا کا ساتھی بن گیا ہے: سیئول
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:یکم مارچ 1919 کی تحریک کی سالگرہ کے موقع پر، جنوبی
مارچ
اسرائیل کو 9 ارب شیگل سے زیادہ کا نقصان
🗓️ 25 فروری 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 14 کی نیوز سائٹ نے لکھا
فروری
کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں کامیابی سے روانہ
🗓️ 2 جولائی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) سائنسی میدان میں کویت نے اہم کامیابی حاصل کرتے
جولائی
سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟
🗓️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
مئی
فرانسیسی وزیراعظم مستعفی
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فرانسیسی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بعد آج اس ملک
جنوری