🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مبینہ طور پر ملنے والی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے یہ ہدایات الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کے اکاؤنٹس اور بینکنگ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ابتدائی طور پر 2019 میں تشکیل دی گئی اسکروٹنی کمیٹی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔
الیکشن کمیشن نے یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کردہ کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد تشکیل دی تھی، کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 2 اگست کو ایک آرڈر جاری کیا تھا جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کیے۔
پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ردعمل میں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کی فنڈنگ میں بےضابطگیوں اور کِک بیکس کا الزام عائد کیا گیا۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا کہ قومی اسمبلی کی 3 نشستوں، این اے 108 (فیصل آباد)، این اے 118 (ننکانہ صاحب) اور این اے 239 (کورنگی) کے لیے پولنگ 28 مئی کو ہوگی۔
رواں ماہ 7 مئی کو حیدرآباد کی یو سی-19 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کے معاملے کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے 28 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر : امر ناتھ یاتر اکیلئے گاڑیاں دینے والے ٹرانسپورٹرز 2سوکروڑ کے معاوضے سے محروم
🗓️ 22 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
ترکی اور متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر کے
جولائی
قدامت پسندوں کو بچانے کے لیے سنک کی آخری کوشش
🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم رشی سنک انتخابات کے موقع پر ایک منصوبہ
جون
حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس
اکتوبر
آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے: طوبی انور
🗓️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے
فروری
، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی
🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم
جولائی
شام کے روس کے ساتھ تعلقات بڑھ رہے ہیں، دمشق مستحکم رہے گا
🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری
اکتوبر
یاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا
🗓️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر
اپریل