?️
لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا ہے،نیب ٹیم طلبی کے نوٹس کی تعمیل کیلئے زمان پارک پہنچ گئی۔
نیب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا،بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔
انہوں نے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا تھا،شاہ محمود قریشی کو 7 مارچ اور فواد چوہدری کو 8 مارچ کو طلب کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی خیال رہے کہ نیب نے 8 نومبر 2022 کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کیں،عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت پر لینے کا الزام ہے۔
ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں،نیب نے کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا تھا۔نیب نے کیس میں کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان قلم بند کیا، ادارے کے مطابق توشہ خانہ سے لیے جانے والے تحائف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،قطر کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے دئیے جانے والے آئی فون کی انکوائری شامل ہے۔ 2020 میں سعودی شہزادے کی جانب سے دی جانے والی گھڑی،کف لنکس اور انگوٹھی بھی تحائف میں شامل ہے۔ جبکہ توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم کو بیرون ملک بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،تحقیقات کرنے والی نیب کی ٹیم یو اے ای بھی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
یوکرینی شہریوں کو محاذ جنگ پر بھیجنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے: برطانوی سیاست دان
?️ 3 نومبر 2026سچ خبریں:برطانیہ کی ہیریٹیج پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کرٹن نے الزام عائد
نومبر
براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن
?️ 30 جنوری 2021براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب
جنوری
بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے
فروری
وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ایرانی قونصل جنرل سے معاہدے
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لسید مراد علی شاہ نے آج صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی
جولائی
یوکرین پر ٹرمپ کا 28 نکاتی منصوبہ
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 نومبر 2025 کو کیف کو
نومبر
سینٹ کام کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے کا اعتراف
?️ 14 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بحرین میں اپنے فوجی مرکز
نومبر
صیہونی حکومت کی جنگجویانہ پالیسیوں کا اس کے بجٹ پر اثر
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صہیونی حکومت اپنی جنگ
اکتوبر
مشرقی یمن میں کیا ہو رہا ہے؟ امارات کی تجزیہ طلبی سے لے کر سعودی عرب کی پسپائی تک
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:حضرموت اور المہرہ میں امارات حمایت یافتہ جنوبی انتقالی کونسل کی
دسمبر