حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز

?️

اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں کمیرے لگانے کی بھرپور تحقیقات کرائیں گے اور متعلقہ لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سازش بے نقاب کردی ہے اور نیا پولنگ بوتھ لگنا چاہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیسہ استعمال کرنا اور دھونس استعمال کرنا اپوزیشن کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے قومی اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود الیکشن جیتا اس لیے سب کو معلوم ہے کہ وہ پیسے لے کر اسلام آباد بھر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی جدوجہد کررہی ہے دراصل یہ کرپشن بچانے کے لیے ہے۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نئے پولنگ بوتھ کا بھی جائزہ لیں گے اور جس نے کیمرا لگایا ہے اس نے ہی ڈھونڈا ہے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سینیٹ میں آنے کے ساتھ ہی وہ پولنگ بوتھ میں گئے اور کیمرا ڈھونڈ لیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ اپوزیشن نے جس طرح وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اس کی ساری وجہ این آر او ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ نشست کی کامیابی اور آج کمیرے کی تنصیب سے واضح ہوگیا کہ سینیٹ انتخاب کبھی بھی اوپن سے بیلٹ نہیں کروانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر الیکشن شفاف ہو اور ہارنے والے پروقار طریقے سے اپنے ہار تسلیم کرے۔فیصل جاوید نے اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ اوپن بیلٹ پر آؤ تب معلوم چل جائے گا کہ کون عوام پسند رہنما ہے۔

واضح رہے کہ آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے سینیٹ میں انتخاب ہوگا اور پولنگ بوتھ میں دو کمیروں کی موجودگی پر سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تحقیقات کرانے کا عندیہ دیا۔دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے نصب ہونے کا الزام سامنے آیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ‘میں نے اور ڈاکٹر مصدق ملک نے پولنگ بوتھ کے بالکل اوپر نصب کیمرے کا سراغ لگایا

دوسری جانب سینیٹرز کی حلف برداری کی تقریب کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مبینہ خفیہ کیمروں کی تنصیب پر اعتراض کیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین کے احتجاج نے ایوان کو مچھلی بازار میں تبدیل کردیا۔

تاہم پریزائنڈنگ افسر نے ایجنڈے سے ہٹ کر کوئی معاملہ موضوع بحث لانے سے انکار کردیا البتہ موجودہ پولنگ بوتھ کو ہٹا کر نیا پولنگ بوتھ لگانے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

سندھ کے اراکین قومی اسمبلی کی مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر تنقید

?️ 31 مئی 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملک

کیا امریکہ میں تیسری پارٹی بن کر رہے گی؟

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تقریباً 170 سال سے امریکی سیاست دو جماعتوں ریپبلکن اور

خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم

یمن میں غذائی عدم تحفظ دنیا کا سب سے بدترین قحط ہے: اقوام متحدہ

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 16 ملین افراد

وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ

?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد

13 یوکرائنی پادریوں کی شہریت منسوخ کرنا شیطانی کام ہے : زاخارووا

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین کے صدر

اپنے اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت محض ایک خیال

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:  انگریزی زبان کے اخبار تہران ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو

 کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے