5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا، یہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھتے رہے۔ عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا کسی کو نہیں روکا گیا، یہ خود جاکر پولیس کی وین میں بیٹھتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پرسوں کی ناکام کارروائی پر کچھ نہیں کہہ سکتی، عالیہ حمزہ نے ٹوئٹر پر خود صرف 15 لوگوں کی تاریخی ریلیاں دکھائیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارے درمیان فساد گروپ ہے، فساد گروپ ملک کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہیں آتا، فساد گروپ نے اب 14 اگست کو احتجاج کرنے کی تاریخ دے دی ہے، 14 اگست کو گندے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یاتریوں کا یہاں نہ آنا ہمارے لیے بھی تکلیف کی بات ہے، بھارت نے اپنے ہتھکنڈوں میں کھیل کے ساتھ مذہب کو بھی نہیں بخشا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اداروں کو سیاست میں لانا اور طعنہ بازی کرنا بانی کی پرانی عادت ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ جو ملک کی بہتری کی بات کرے گا بانی کی اس سے دشمنی ہے، جو عوام کی بھلائی کیلئے کام کر رہا ہوگا بانی اس سے دشمنی کرے گا۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کو ابتدائی حلقہ بندیوں پر 1300 سے زائد اعتراضات موصول

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے لیے

2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور

پاک ۔ ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش پر تاجروں کا احتجاج

?️ 19 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) رخشان اور مکران ڈویژن کے مختلف سرحدی ٹاؤنز میں

امریکہ کا جنگ میں داخل ہونا ایران کے لیے خطرہ ہے یا موقع؟

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:کیا امریکی مداخلت ایران کے لیے صرف ایک خطرہ ہے؟

عراق شام سرحد پر امریکی اڈے میں دھماکہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے شام کی سرحد کے قریب واقع ایک امریکی

فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار

مقبوضہ کشمیر : نریندر مودی کے دورے سے قبل مزیدسخت پابندیاں عائد

?️ 5 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

کشمیری ہر قیمت پر حق خودارادیت حاصل کریں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 25 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے