سینیئر سیٹیزن افراد کو ویکسین لگانے کی مہم 10 مارچ سے شروع

کورونا ویکسین

?️

کراچی {سچ خبریں} کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے پاکستان سینیئر سیٹیزن اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکیسن لگوانے کی مہم کا آغاز ہوگا۔  
اتوار کو وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بدھ 10 مارچ سے سینیئر سیٹیزن اور اس سے زائد عمر افراد  کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔‘  
انہوں نے ویکسینیشن کے عمل کے متعلق کہا کہ ویکسین عمر کے اعتبار سے ’ریورس آرڈر‘ میں لگوائی جائی گی، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے اندراج کیا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے کل آگاہ کیا جائے گا۔ 
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’وفاقی حکومت کی جانب سے سینیئر سیٹیزن اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس حوالے سے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔‘  
زعیم ضیا کے مطابق ’60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین سائینو فارم لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔‘  
خیال رہے کہ پاکستان میں 3 فروری کو ابتدائی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کی افراد کی رجسٹریشن کا عمل 15 فروری سے جاری ہے۔  
 نادرا ویب سائٹ پر ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

ویکسین کے لیے رجسٹریشن کیسے کروائیں؟ 

پاکستان میں وفاقی حکومت نے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ نجی کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔  
حکومت پاکستان کی جانب سے ویکسین فراہم کرنے کا پہلا مرحلہ 3 فروری کو ہیلتھ کیئر ورکرز سے شروع کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوائی جائے گی۔  
ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجنا ہوگا جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کا جوابی میسج موصول ہوگا۔  
رجسٹریشن کے لیے ناردا نے ایک خصوصی سافٹ وئیر بھی بنایا ہے جسے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) کہا جاتا ہے۔ 
اپنے کمپیوٹر یا موبائیل پر شہری اس پتے https://nims.nadra.gov.pk/nims/  پر جا کر کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ایس ایم ایس کرنے یا این آئی ایم ایس کے ذریعے رجسٹر ہونے کے بعد آپ کے شناختی کارڈ پر درج موجودہ پتے کے مطابق آپ کو قریبی ویکسین سنٹر کا پتہ ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو گا۔  
ہیلتھ ورکرز کے بعد معمر افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ فوٹو اے ایف پی  
اس کے بعد آپ کو انتظار کرنا ہو گا اور جوں ہی ویکسین آپ کے درج کردہ سینٹر میں دستیاب ہو جائے گی تو آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ویکیسن لگانے کی تاریخ اور وقت بتایا جائے گا۔ سینٹر پر ساتھ لانے کے لیے ایک پن کوڈ بھی بھیجا جائے گا جو ساتھ لانا ضروری ہو گا۔ 
میسج موصول ہونے کے بعد اگر کسی وجہ سے آپ سنٹر تبدیل کروانا چاہیں تو سات دن کے اندر ہیلتھ کیئر یونٹ ایک دفعہ تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو 1166 پر کال کرنا ہو گی یا این آئی ایم ایس سسٹم پر جا کر اپنا سنٹر تبدیل کروانا ہو گا۔ 
ویکسین سینٹرز پر شہریوں کی سہولت کے لیے معلوماتی کاؤنٹرز بنائیں گئے ہیں جہاں آنے والے تمام افراد کے نام، عمر اور درجہ حرارت کا اندراج کیا جائے گا۔ 
شناخت کی تصدیق کے بعد شہریوں کو تربیت یافتہ عملے کی جانب سے ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین لگنے کے بعد کم از کم 30 منٹ تک ویکسین سنٹر میں ہی رکھا جاتا ہے تاکہ مانیٹر کیا جا سکے کہ ویکیسن کے کوئی سائیڈ افیکٹس تو ظاہر نہیں ہو رہے۔ 

مشہور خبریں۔

باکو میں مذاکرات کے آغاز سے قبل شامی حکومت کے لیے تل ابیب کی عجیب پیشگی شرط

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: شام اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جمعرات کو آذربائیجان کے

وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی

کورونا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریانکاچوپڑا پر خوف طاری

?️ 20 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنے ٹیلنٹ

صہیونی قابضین کا ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام پر حملہ؛متعدد افراد شہید

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام

زهران ممدانی کون ہے؟ جو نیویارک کا میئر بنا 

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: زهران ممدانی نئی یارک شہر کے پہلے مسلمان میئر ہیں جنہوں

ایران کے خلاف جنگ کے بعد یورپ میں توانائی کے بحران کا خدشہ

?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں:یورپی یونین کے توانائی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ ایران

غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک

?️ 24 جولائی 2025غزہ کے قتل عام میں سلامتی کونسل بھی برابر کی شریک غزہ

پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے: صدرمملکت

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے