?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم یہ فیصلہ کرے گی کہ عدم اعتماد کب ہوگا، کہاں ہوگا، اب ہم ساتھ ملکر حملہ بھی کریں گے اور ساتھ ملکر کامیاب بھی ہوں گے، میرے پاس نہ بندوق ہے کہ نہ گولی، نہ کوئی ادارہ میرے ساتھ ہے، عوام اور پارلیمان واحد طاقت ہے جس کے بل بوتے پر ہم ہر مقابلہ کریں گے۔
لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم تمام فیصلے باہمی اتفاق کے ساتھ کر رہی ہے، مہنگائی کے سونامی سے عوام کو نجات دلانا ہماری ترجیحات میں سے ہے، ہم نے سڑکوں پر بھی سیاست کرنا ہے لیکن ہم ایوانوں کو خالی نہیں چھوڑ سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نام نہاد اعتماد کے ووٹ پر تین باتیں کہنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ان کے خوف کی علامت تھا، اعتماد کا ووٹ لینا مذاق تھا، یوں ہی تھا کہ جیسے ایک اکیلا گھوڑا ریس میں دوڑے اور صدر پاکستان نے بھی تسلیم کیا کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اندر کے خوف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن میں اپنی جیت ثابت کردی، ہم نے ثابت کر دیا کہ عوام اور پارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہے۔
مشہور خبریں۔
کابینہ نے الیکشن کے کس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے دو رہنماؤں، سابق وزیر خزانہ
اپریل
صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں
جولائی
مغربی حکومتوں کے حزب اللہ سے جنگ کے بارے میں 3 سوال
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:شہید حسن موسی الضیقہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں لبنان
دسمبر
صدر مملکت نے مدارس رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے
?️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن
دسمبر
ایران سعودی عرب تعلقات میں ترقی کا اہم موڑ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: تہران کے دورے پر گئے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان
اپریل
عدالتوں کو اپنی غلطیوں کے نتیجے میں ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرنا چاہیے
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ عدالت
جولائی
مصر میں مساجد اہل بیت کی کی ترقی اور بہتری کا منصوبہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مصر میں مساجد کی ترقی کے لیے فلاحی تنظیم نے اس
جولائی
پاکستان نے بھارت کا نام سی کیٹیگری سے نکال دیا
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی
اگست