اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے راہنما اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کوئی نجومی نہیں ہوں جو پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کرسکوں، حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ کون جیتے گا یہ تو انتخابات کے نتائج ہی بتائیں گے ۔ اس سے پہلے کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ارکان ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں گے۔
دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے ایک سو دس فیصد پر امید ہیں۔ لیگی رہنما نے حیدر گیلانی کی ویڈیو کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پانچ چھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، آپ معلوم نہیں کس فوٹیج کی بات کر رہے ہیں۔
ادھر ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی چوروں کا یہ ملک نہیں ہوسکتا، ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوا، کرپشن چوری اور نااہلی کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف کی یہ اقلیتی حکومت ہے، اتحادی الگ ہو جائیں تو حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، عوامی نمائندوں سے حلقے کے لوگ کہتے ہیں یہ حکومت آٹا بجلی چور ہے۔
مشہور خبریں۔
گروپ20کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، بشیر عرفانی
اپریل
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
اکتوبر
جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے 190 مسافر بازیاب کرالیے، 30 دہشت گرد ہلاک
مارچ
پی ٹی آئی کے جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی
مئی
اسٹیبلشمنٹ، تحریک انصاف اور حکومت کو مذاکرات کرکے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں، فواد چوہدری
اپریل
اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فلسطین کی اجتماعی حمایت کا موقع
مئی
الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟
نومبر
معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے
ستمبر