حمزہ شہباز کی رہائی سے سینیٹ انتخابات پر پڑنے والا فرق،شیخ رشید
28 فروری
?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ٰوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان شااللہ اس سال پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سےنکل آئےگا،سول گورنمنٹ اور ملٹری کے اچھے تعلقات کو ملک کو فائدہ پہنچتا ہے،پاکستان کا دنیا میں بڑا اہم رول ہے،حمزہ شہباز بھی رہا ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا،مجھے اللہ سے امید ہے کہ تین مارچ کو حفیظ شیخ جیتیں گے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سےدرخواست ہے کہ وہ اپنےاحتجاج کو دو چار دن آگےلےجائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا دنیا میں بڑا اہم رول ہے، عرب ممالک میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے ، 42 ممالک کی پاکستان میں نیول ایکسرسائزہوئی ہے،امریکہ کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات بہتر ہیں،چین کے ساتھ بھی مثالی اور تاریخی تعلقات ہیں ،ہمالیہ سے بلند ترین ہماری دوستی ہے،روس کے ساتھ بھی ہمارے بہتر تعلقات ہیں ،سعودی عرب اور ایران کے ساتھ بھی ہمارے بہتر تعلقات ہیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھ رہا ہے،انشاءاللہ ملکی معیشت بھی ٹھیک ہو گی اور حفیظ شیخ جیتیں گے،سینیٹ سے الیکشن جیتنے کے بعد وہ بہتر پوزیشن میں ہوں گے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جا سکیں ،اللہ کے فیصلے کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا میرا اس بات پر پختہ یقین ہے،مجھے اللہ سے امید ہے کہ تین تاریخ کو حفیظ شیخ جیتیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز بھی رہا ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس ملک میں جب ہم نے سیاست شروع کی تو اس وقت لوگ جیل جانا اور ملک کے اندر مرنا فخر سمجھتے تھے ،ہم نے جب سیاست شروع کی توسات سال ایک کلاشنکوف کے آوارہ کیس میں جیل کاٹی ،ماں کے جنازے کا سلام پھیرتے ساتھ ہی دہشت گردی کی عدالتوں نے سزا سنائی ،کوئی عدالت کے ذریعے رہا ہوتا ہے تو میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ غلط بات ہوئی ہے،عدالتیں آزاد ہیں ،کل عدالت کا ایک بڑا عظیم فیصلہ آنے والا ہے جس طرف بھی جائے ،اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں ؟شائدکل سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعدمیں اس بہتر پوزیشن میں ہوں کہ کچھ آپ سےتفصیلی بات کر سکوں ،جو بھی سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے گا وہ سچائی اور حقیقت پر مبنی ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پڑھےلکھےلوگوں کی جماعت ہے اور وہ عمران خان کے اتحادی ہیں ،ایم کیوایم کو معلوم ہےکہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے؟مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی ،مجھےاللہ سے پوری امید ہے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے، میں 50فیصدپُرامیدہوں کہ جس کےجتنےممبر ہیں وہ الیکٹ ہو جائیں،لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف میں پھوٹ ہے ،کوئی پھوٹ نہیں ہے ،میں عمران خان کو پی ٹی آئی سمجھتاہوں،جو عمران خان سے غداری کرے گا اس کا اس ملک کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے،تحریک انصاف اللہ کے بعد عمران خان کے سر پر زندہ ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کیلئےضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے،کشمیر کو پس پشت رکھ کے کوئی بھی فیصلہ کشمیریوں کے ساتھ غداری تصور ہو گا ، سرپرائزڈےپر کسی اپوزیشن لیڈرنےکوئی بیان نہیں دیا ،فوج نےاتنی جانیں دیں ہیں توملک چل رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہےہیں ، ملکی حالات کے پیش نظر پی ڈی ایم سےدرخواست ہے کہ وہ اپنےاحتجاج کودو چار دن آگےلےجائیں،لیکن انہوں نے پھر بھی احتجاج کرنا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ،پی ڈی ایم جب تک ٹھہرناچاہےٹھہرے،ہم پانی اوردیگربندوبست کریں گے،جب تک قانون کاکوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا،ہماری طرف سےکوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارہ کہو واقعےمیں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے،آئی جی کو ہدایت کررہاہوں کہ بارہ کہوواقعےمیں ملوث ملزم کوجلد گرفتارکریں ، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے ،کالی بھیڑوں کو ایف آئی سے نکالا جائے گا ،سیاحت کوفروغ دیناہے،10سال کیلئےپاسپورٹ کردیااورفیس آدھی کردی ہے،پورے ملک میں آن لائن ویزا جاری کردیاگیا ہے،30 روزمیں وزارت داخلہ ویزاجاری کردے گی ۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت
ستمبر
پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں امریکہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا:پاکستانی وزیر دفاع
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان میں ایک سکیورٹی سینٹر میں یرغمالی کے واقعے کے بعد
دسمبر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ
?️ 9 اپریل 2022 (سچ خبریں)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک
اپریل
صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں
مارچ
غزہ جنگ کے ڈراؤنے خوابوں سے پریشان صہیونی فوجی کی خودکشی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں غزہ
مارچ
فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کی زبانی جنگ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی
جولائی
اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیاں، وجہ کیا ہے؟
?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اس وقت ہر تیسرے شخص کے پاس انڈرائیڈ سمارٹ
اگست
ہمارا سعودی عرب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ریاض فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرئے:حماس
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ اس تحریک
اگست