🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین اسمبلی کی زیر قیادت خواتین احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں ۔
پی ٹی آئی خواتین کارکنان کی جانب سے مہنگائی، ای وی ایم بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کا بل ختم کرنےکے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
مظاہرے کی قیادت اراکین قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کر رہی ہیں، احتجاج کرنے والی خواتین نے ہاتھوں میں برتن اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں۔
احتجاج کے دوران رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ گیٹ پر چڑھ گئیں جس کے بعد دروازہ کھول دیا گیا اور خواتین پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئیں، تقریباً 3 درجن خواتین اراکین پارلیمنٹ کےگیٹ نمبر ایک سے داخل ہوئیں جس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال کے دروازے کو بند کردیا گیا جہاں اس وقت پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین ریلی کی صورت میں پیدل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم باضابطہ طور پر ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور وہ ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے خواتین کارکنوں کو مظاہرے کے لیے جمع کیا تھا۔
واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئی ہے جب کہ خواتین کا احتجاج جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو اس وقت کوئی معاہدہ کرنے کے پوزیشن میں ہیں؟ سی این این کی رپورٹ
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک باخبر ذریعے نے سی این این
فروری
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی
وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس
🗓️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی
جنوری
حکومت سے مذاکرات ناکام ہوئے تو تاریخی لانگ مارچ ہوگا، فواد چوہدری
🗓️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پنجاب
اپریل
ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے
اکتوبر
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعاون بڑھانے پر اتفاق
🗓️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی
نومبر
حماس کا ایک وفد شام روانہ
🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر
وزیر اعظم نے مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن قرار دیا
🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کرپشن کو مسلم دنیا
جنوری