پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ انشاءاللہ سینٹ انتخابات میں ہم اپنی تمام نشستیں جیتیں گے، ہم انتخابات میں مکمل شفافیت کے علمبردار ہیں۔
بتاتے چلیں کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنی پارٹی کے سبھی ممبران کو ظھرانہ دیا جسمیں بعض افراد نے شرکت کی اور بعض ممبران کسی وجہ یا بیمار ہونے کے سبب وزیر اعلی کے ظھرانہ میں شرکت نہیں کر سکیں لیکن انھوں نے وزیر اعلی کو ظھرانہ میں شریک نہ ہونے سے با خبر کر دیا تھا۔
وزیر اعلی نے نہ صرف پی ٹی آئی کے ممبران کو ظہرانہ دیا بلکہ ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق عنی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی شرکت، پانج ممبران اسمبلی طبیعیت کی ناسازی، گھر میں بیماری اور دگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر ظہرانے میں شریک نہ ہوسکے، شرکت نہ کر سکنے والے ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی سے رابطہ کرکے ان سے باقاعدہ اجازت لی تھی، سینیٹ انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ظہرانے میں شریک، ممبران صوبائی اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی، انتخابی ہال میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی ، نئے ممبران اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے طریقہ کار پر باقاعدہ تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔