?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی، آئندہ 2 ماہ کابینہ ارکان کو تنخواہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ شدید جنگی صورتحال کی لپیٹ میں ہے، امن کو لاحق خطرات ہم سب کیلئے تشویش کا باعث ہیں، پاکستان کو مغربی سرحدوں پر بھی دہشت گردی کا سامنا ہے، فوج دہشتگردوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کا جواب دے رہی ہے۔ ہماری افواج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ ہم اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں مسائل کا حل سفارتکاری کے ذریعے نکالا جائے، معاملات تدبر اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان پوری کوشش کررہا ہے کہ معاملات حل ہوں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں تمام دوست ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم دوست ممالک کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتےہیں، سعودیہ، قطر، عمان اور یو اے ای میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، آذربائیجان، ترکیہ، بحرین اور کویت پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی شہادت پر پاکستان گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔
وزیر اعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 100 ڈالر سے تجاوز کرگئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا بہت مشکل فیصلہ تھا، ہم نے سیاست کو پس پشت ڈال کر معیشت اور ریاست کو ترجیح دی، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی اور روپیہ مستحکم ہوا۔ ہم وطنوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے بہتر آپشن استعمال کیا، ہماری معیشت کا انحصار خلیج سے آنے والے تیل اور گیس پر ہے، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے مشکل فیصلے کیے، حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ صورتحال کے باعث کیا گیا۔
کوشش ہوگی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، عوام پر بوجھ نہ پڑے اس لیے حکومت نے درمیانی راستہ نکالا، آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، کوشش ہوگی آئندہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے، پاکستان کو اس وقت اتحاد اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں
?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی
نومبر
نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے:الیکشن کمیشن
?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ
جون
لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن
اپریل
ایف بی آئی نے بولٹن کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا؟
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن کے گھر
اگست
بائیڈن ایک بار پھر سعودی عرب کے لیے اپنی لائن پیچھے ہٹے
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: جرنل وال سٹریٹ نے خبر دی ہے
جنوری
پاکستان اور امریکی کنسورشیم کے درمیان روزویلٹ ہوٹل کے معاہدے پر دستخط
?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ
فروری
ایران کی اسرائیل پر انٹیلیجنس ضرب؛اہم سکیورٹی کامیابیاں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر
جون
عراقی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: عراقی مسلح افواج کے کمانڈر نے آج عراقی فوج کا
فروری