کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے حوالے سے سبھی پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں کوئی کسر باقی رکھنا نہیں چاہتی اس وقت حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو جتوانے کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے دیگر پولیٹیکل جماعتوں کیساتھ رابطے بڑھا دیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ دنوں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے لیڈروں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی اسد عمر کا موقف تھا کہ خفیہ ووٹنگ ہوئی تو تحریک انصاف کی نشستیں بڑھ جائیں گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں تو ایم کیو ایم والوں کو بھگتا ہوا ہے، ہم انھیں بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں۔
خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی واحد نشست پر حکمران جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ جبکہ پی ڈی ایم نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف کے خلاف عمران خان کا بیان گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے، شہباز شریف
مئی
کالعدم ٹی ٹی اے کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
مارچ
عامر خان نے کرینہ کیلئے ساڑھی کتنے کی خریدی تھی؟
جنوری
شام پر قابض دہشت گردوں کی خفیہ کالز؛پوشیدہ طور پر تشدد کرو
جنوری
اسرائیل کے سیاسی منظر نامے اختلافات کی وجوہات
جون
کارگل کے عوام نے شہید رئیسی کے لیے سوگ منایا
مئی
سعودی ولی عہد نے انصاراللہ کے خلاف دیا گیا بیان واپس لیتے ہوئے حوثیوں کو اہم پیش کش کردی
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل
جون