?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی۔تحریک عدم اعتماد اپوزیشن ارکان کی طرف سے جمع کروائی گئی ہے۔عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اراکین کے دستخط کے ساتھ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو جمع کرائی گئی۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن اپوزیشن اراکین اسمبلی رانا مشہود احمد خان، ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان، میاں نصیر، رمضان صدیق بھٹی کے علاوہ سید حسن مرتضیٰ و دیگر اراکین اسمبلی نے جمع کروائیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ عدم اعتماد کی تحریک 127 اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اُن کے آفس میں جمع کروائی گئی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اپوزیشن نے 120 اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی۔
سیکریٹری پنجاب محمد خان بھٹی نے تصدیق کی کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن موصول ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کی جائے گی جس اس پر قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کریں گے۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا اور صوبے کے معاملات آئین کے مطابق نہیں چلائے جارہے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے صوبہ پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے لہٰذا یہ ایوان ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔
قواعد و ضوابط کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب اب صوبائی اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے اور اسپیکر 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کرنے کے لیے آئین کی دفعہ 154 (3) اور 127 کے تحت اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن) کے 122 اراکین اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے 6 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پر 74 اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط کا ہونا ضروری ہے۔
ساتھ ہی رانا مشہود نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن پر 100 مسلم لیگ (ن) اور 6 پیپلز پارٹی کے اراکین کے دستخط موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان اور عثمان بزدار کا جانا ٹھہر چکا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایسے وقت جمع کرائی گئی ہے کہ جب آج (پیر کو) ہی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے عمران خان کے خلاف 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی جس پر اسپیکر نے 14 روز کی مدت گزرنے کے 3 روز بعد 25 مارچ کو اجلاس بلایا تھا۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کا توہین مذہب پر سزائے موت پانے والے شخص کو باعزت بری کرنے کا حکم
?️ 16 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین مذہب کے
فروری
ایک ہسپانوی فلمساز کی عینک سے کربلا کی تفریق کا راز
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ایک ہسپانوی فوٹوگرافر اور فلم ساز جس نے اربعین کی
اگست
تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان
?️ 24 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن
اکتوبر
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی
دسمبر
وزیر اعظم نے ہندووں کو ہولی کی مبارکباد دی
?️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں ) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم عمران
مارچ
امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا
مئی
2024 میں 1,700 کروڑ پتی اسرائیل سے فرار
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 2024 میں اسرائیل
اپریل