?️
کراچی: {سچ خبریں} صوبائی صحافی تحفظ بل پر بولتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس بل پر کام ہو چکا ہے جسے جلد سندھ اسمبلی میں منظور کرائیں گے۔
وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ مقامی ہوٹل میں آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی فرنٹ لائن کارکن ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر میڈیا کارکنوں کوکوروناویکسین میں بھی ترجیح دی رہے ہیںاس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے عملی کام کیے ہیں،انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز کو 80فیصد بقایاجات اس بنا پر جاری کی ہیں کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں وقت پر جاری کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ
ناصر حسین نے کہاکہ محکمہ اطلاعات سندھ نے اشتہاری ایجنسیز کو 15فیصد جبکہ میڈیا ہاؤسز کو 85فیصد ادائیگیاں کی جارہی ہیں،انھوںنے کہاکہ ہماری کوشش تھی کہ یہ ادائیگیاں میڈیا ورکرز کے سیلری اکاؤنٹس میں ایڈوانس میں جاری کی جائیں لیکن قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہوسکا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایف یو جے کی 70سالہ جدوجہد پر مبنی کتا ب کی کاپیاں سندھ کی تمام پبلک لائبریریوں کیلیے خریدی جائیں گی، صوبائی وزیر نے کہاکہ ورکرز کے لیے سب سے زیادہ کام سندھ میں ہوا،سعید غنی اور ان کی ٹیم نے ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین قانون سازی کرائی۔
انھوں نے کہا کہ بے نظیر مزدور کارڈ میں میڈیا ورکرز کو بھی شامل کیا جائے گا ، صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں پرانے اخبارات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نیوز میوزیم قائم کر رہے ہیں۔
سیمینار سے سینئرصحافیوں حامد میر ،مظہر عباس ، ناصر زیدی ، شہزادہ ذوالفقار نے بھی خطاب کیا،صحافیوں کو درپیش مسائل اور آزادی ِ صحا فت پر لگائے جانے والے قدغن پر گفتگو کی، سیمینار میں مختلف سیاسی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔


مشہور خبریں۔
جان بولٹن پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: وینس
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ
اگست
ٹرمپ کا یمنی کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر حملے
اپریل
متعدد سعودی سرکاری افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک
مارچ
سعودی کمپنی ’منارا منرلز‘ پاکستان کے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی کان کنی کی کمپنی منارا منرلز پاکستان
جنوری
تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ توڑ جواب
?️ 4 دسمبر 2025 تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ
دسمبر
امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کا خواہاں
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ
جون
ترک تجزیہ کاروں کے نقطہ نظر سے اردوغان-ٹرمپ ملاقات؛ کیا غزہ کا کوئی ذکر تھا؟ – حصہ 1
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے قریبی تجزیہ کار اس ملاقات
ستمبر
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ