?️
اسلام آباد: {سچ خبریں} وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلیے بولی لگناشرع ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں پہلوؤں کا خیال رکھاجا رہاہے کہ ویکسین دستیاب بھی ہو اوربروقت لوگوں کولگے بھی، ویکسین کے کچھ سائیڈ افیکٹ ہوسکتے ہیں لیکن ویکسین نہ لگانے کے جوخطرات ہیں وہ ویکسین کے ہلکے پھلکے سائیڈافیکٹ سے کہیں زیادہ ہیں، سینیٹ الیکشن کیلیے بولی لگناشرع ہوگئی، ہم نے مناسب سمجھا کہ پرایک آرڈیننس بھی لایاجائے جو قانون کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کے بڑے لیڈرز نے آپس میں ایک معاہدہ میثاق جمہوریت کیا تھاجس میں انھوںنے کہا کہ ہم شفاف طریقے سے شوآف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کروائیں گے اب پتہ نہیںکیا ہوا کہ اچانک ان کی نیت بدل گئی۔ جس طرح ہم نے پچھلی دونوںتاریخیں گزار لی ہیں یہ بھی گزار لیں گے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ
پی ٹی آئی کے رہنماہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہماری مرکز اورصوبے میں حکومت ہے اورہم بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن شفافیت پریقین رکھتے ہیں،ہم چاہتے ہیںکہ ہر تین سال بعدجوسینیٹ میںہارس ٹریڈنگ کابازارلگتا ہے اسے ختم کیا جائے۔
پیپلزپارٹی کے رہنمانیئر بخاری نے کہا کہ حکومت اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار اورکنفیوژ ہے، ان کے قانونی ماہرین میں قابلیت نہیں جو آئینی معاملات کو سمجھ نہیں پا رہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آئینی ترمیم کی اجازت نہیں ہے۔
مسلم لیگ(ن)کے رہنماسینیٹرجاوید عباسی نے کہاکہ نہ توصدرکے پاس آئین میں ترمیم کرنے کا اختیارہے اورنہ صدر ایساکام کر سکتاہے۔ جب بھی آئین میں کوئی ترمیم ہوگی تو آئین کے مطابق اس کیلیے دونوں ایوانوں میں دوتہائی اکثریت ہوناضروری ہے جوحکومت کے پاس نہیں ہے، دونوں ایوانوںکی ایک جوائنٹ کمیٹی بنا دیتے جو سینیٹ الیکشن پر مسلسل بحث کرکے کوئی نتیجہ اخذ کرتی۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا
?️ 18 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی
ستمبر
آتشیں اسلحے پر قابو پانے کے لیے کئی ہزار امریکیوں کے مظاہرے
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تعداد میں اضافہ اور
جون
سلامتی کونسل کی قندھار شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی
اکتوبر
اب اسرائیل ٹوٹ جائے گا ؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا
اگست
کریملن نے پوٹن کی رہائش گاہ ظاہر کرنے سے کیا انکار
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ یوکرین نے راتوں رات
دسمبر
اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں
?️ 16 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر
نومبر
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی
دیگر ممالک میں افغانستان کے سفارت خانوں کی غیر یقینی صورتحال
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:کابل اور افغانستان پر طالبان کے قبضہ کرنےکے ایک ماہ بعد
ستمبر