?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی بل تھا،27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سینیٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
سینیٹ اجلاس کے وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سےعلیٰحدگی ایک بڑی پیشرفت ہے، یہ ایک بڑی خوش آئند تبدیلی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججزکی سنیارٹی برقرار رہے گی، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سے علیٰحدگی بڑی پیشرفت ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم بل تھا، منظوری پرتمام سینیٹرز اتحادیوں او رآزاد اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کے کئی ملکوں میں آئینی عدالت موجود ہے، آئینی ترمیم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ترامیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں، وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لائے اور تمام سینیٹرز کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوان کے ارکان پرمشتمل تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کریں گے، اٹھارہویں ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل ہوا، خیبرپختونخوا کا نام عوامی نیشنل پارٹی کے مطالبے پر تبدیل کیا گیا، یہ ایک ٹیم ورک ہے، سب کومبارک ہو۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اے این پی کا دوبارہ مطالبہ آیا ہے کہ صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، صوبے کے نام کی تبدیلی پر مزید مشاورت ہو گی، ایم کیو ایم کی پیش کی گئی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم پر بھی مزید مشاورت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا مجوزہ امریکی دورہ اچانک جلدی کیوں؟
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق قابض وزیر اعظم نیتن یاہو کا
جولائی
ایلان مسک کی نئی سیاسی جماعت کی تجویز
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ایلان مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی
جون
یروشلم پوسٹ کے صہیونی اخبار کا موساد کی پے در پے شکستوں پر اظہار افسوس
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس اور
مارچ
یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی سپلائی
?️ 19 اگست 2025یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی
اگست
وفاقی کابینہ نےمنی بجٹ کی منظوری دےدی: فواد چوہدری
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ
دسمبر
قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کا آغاز
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:مصر نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ میں صیہونی ریاست
فروری
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک
اپریل
20 ملین ٹن غلہ برآمد کے لیے تیار ہے:یوکرین
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان اناج اور زرعی مصنوعات کی محفوظ
جولائی