25 مخصوص نشستوں پرگورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، اسپیکرخیبرپختونخوا

?️

پشاور: (سچ خبریں) اسپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 25 مخصوص نشستوں پر گورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سےحلف لینااسپیکرکی ذمہ داری ہے،میں نےکبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونےپرگزشتہ اجلاس ملتوی ہواتھا،25مخصوص نشستوں پرگورنرکا لیاگیاحلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ گورنرکےغیرقانونی حلف لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کےازالےکےلیےتمام اداروں نےمل کر کام کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہراول دستے کے طور پر تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کی امداد دگنی کردی ہے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25 منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا یا تھا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا تھا۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری ہونی تھی، تاہم پی ٹی آئی کے شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے سے سینیٹ الیکشن بھی کھٹائی میں پڑ گئے تھے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں نے عالمی برادری سے کیا مانگا؟

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تحریک نے ایک کھلے خط میں مطالبہ

بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی

مشرق وسطیٰ میں امن کا موقع فراہم ہوگیا‘ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینا چاہیئے، شہباز شریف

?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے

خیبرپختونخواہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوگیا، وفاقی حکومت ہم سے امداد مانگ رہی ہے، علی امین گنڈا پورکا دعویٰ

?️ 9 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورنے دعویٰ کیا

آدھے سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق اس

آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی جماعتوں میں جاری لفظی جنگ

?️ 20 جولائی 2021(سچ خبریں) 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سجنے کو

اگلے ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج منگل کی

فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 11 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے