2026 یوتھ کا سال، خواتین کو بااختیار بنا ر ہے ہیں۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 2026 پنجاب میں یوتھ کا سال ہے ، صوبائی حکومت خواتین کو با اختیار بنا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، خواتین ہرمیدان میں کامیابی کےجھنڈے گاڑھ رہی ہیں، عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے، جہاز بھی اڑا سکتی ہے، سیاستدان بھی بن سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہےکہ یہ میدان چھوٹا پڑ گیا ہے، حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، 2026کو نوجوانوں کا سال قراردیا گیا ہے، لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی کہے کہ خواتین کا کام گھر سے باہر نکلنا نہیں، اِس پر کان مت دھرنا، خواتین گھر کا کام بھی کرتی ہیں اور باہر سے بھی جیت کر آتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عورت پولیس فورس بھی چلا سکتی ہے، معیشت بھی چلا سکتی ہے، عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے اور جہاز بھی اڑا سکتی ہے، خاتون وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہے اور مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام میں طلبہ کا 60 فیصد کوٹہ ہے، عورتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے، زیادتی کیس میں 72 فیصد کمی آئی، پنجاب میں خواتین کےخلاف جرائم کی شرح انتہائی کم ہو گئی ہے، پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت کے دوران ایک موٹرسایئکل نظر نہیں آئی جس نے راڈ نہ لگایا ہو، پنک گیمز میں تمام شرکا کو 2 کروڑ روپے بطور انعام دے رہی ہوں، 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے، کون کہتا ہے پاکستان کے لوگ قانون پر عمل درآمد نہیں کرتے؟۔

مشہور خبریں۔

دو سال بعد بھی حماس کی عملیاتی صلاحیت برقرار؛ صہیونی فوجی افسر کا اعتراف

?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے اعتراف کیا ہے کہ

غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی 

?️ 29 جنوری 2026غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی  غزہ کی پٹی میں

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی’قانونی کارروائیوں’ کی مذمت

?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیپیٹل پولیس آفیسر

سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں

?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول

ہم نے زمینی میزائل سے سعودی ڈرون کو مار گرایا

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:   یمنی ذرائع نے صوبہ حجہ میں جارح جاسوس ڈرون کو

صہیونی فوج کے افسروں میں استعفوں کی بڑھتی ہوئی لہر

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ

ماریہ بی اور ترک ماڈل نے ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹسز بھجوا دیے

?️ 28 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پہلگام واقعہ پر نقطہ نظر سے آگاہ کیا

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے