?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،وکیل خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جنہیں دائری نمبر الاٹ کر دیا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے۔
عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے سزا سنائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا غیر قانونی اور مغائر آئین ہے۔دائر درخواستوں میںیہ بھی کہاگیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے۔
ملزمان کو 17 جنوری 2025 کو سزا سنائی گئی اور اب تک اپیلوں پر سماعت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیاتھا۔اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ190ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا۔ مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں 190 ملین پاونڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
بشریٰ بی بی نے کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیاتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ درخواست گزار 54 سالہ ہاوس وائف تھیں۔ سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
مشہور خبریں۔
افغان اثاثوں کی ضبطی بے ایمانی:امریکی کانگریس رکن
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی رکن کانگریس نےاس ملک کے صدر جو بائیڈن کے افغان
فروری
داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: الکرخ فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش کے
جولائی
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
پینٹاگون کا اسرائیلی ٹینکر پر حملے کی تفصیلات ظاہر کرنے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:پینٹاگون کا ایک عملہ جس نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید کا گھر تباہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں داخل ہونے
ستمبر
الجولانی کی آمریت منظر عام پر
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں آئندہ چار سال کے دوران صدارتی انتخابات کے انعقاد
دسمبر
شمالی وزیرستان: میران شاہ خودکش دھماکے میں فوجی جوان سمیت 2 افراد شہید
?️ 15 دسمبر 2022میرانشاہ: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں گزشتہ روز ہونے
دسمبر
نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل
نومبر