?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی) پر صوبوں کے تحفظات کب دور کیے جائیں گے؟۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں زیادہ ترقیاتی فنڈز خرچ کرکے شدت پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے، خیبرپختونخوا کو اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ وزارت خزانہ کے پاس جتنے فنڈز ہیں ان میں سے ہی رقم صوبوں میں تقسیم ہوگی، 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد زیادہ فنڈز صوبوں کے پاس چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایک صوبے میں آبادی یا فارمولا کے اعداد و شمار تبدیل ہو جائیں تو نیا معاہدہ کرنا پڑے گا، اس وقت کی حکومت کو اس وقت این ایف سی میں تبدیلی کرنی چاہیے تھی، میرا موقف یے کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرنی ہوگی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ابھی تک ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عمل درآمد جاری ہے، فاٹا اور پاٹا کی مراعات ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن حکومت نے اسے تسلیم نہیں کیا، آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی کوئی شرائط نہیں عائد کیں، این ایف سی میں تبدیلی کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت ضروری ہے۔
امداد اللہ بوسال نے کہا کہ صوبوں کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں حصہ ایک فیصد ہے، صوبوں سے اخراجات کم کرنے کی درخواست کی ہے، صوبوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اورپبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اخراجات شیئر کرنے کا کہا ہے، صوبوں سے مشترکہ فنانسنگ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا پر خبریں ہیں کہ حکومت نے بہت مہنگا قرض لیا ہے، کیا پاکستان نے صرف کمرشل قرض ہی ادا کرنا ہے؟
سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ہم نے فی الحال کوئی مہنگا قرض لیا ہی نہیں، جب بینکوں سے قرض لیں گے تو سب کے سامنے لیں گے، اس وقت ہمارا بیرونی خلا کور ہوا ہے، ہم مزید قرض اپنی شرائط پر لیں گے، اس وقت 6 ماہ کا کائیبور ریٹ بھی 12 فیصد ہے، اس پر شبلی فراز نے کہا کہ اگر صورتحال اتنی ہی بہتر ہے تو عالمی مارکیٹ کا رخ کیوں نہیں کر رہے؟ سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ٹرپل سی ریٹنگ کے ساتھ بانڈ جاری نہیں کرسکتے، اب قرض ادائیگیوں میں مشکلات بھی نہیں ہیں۔
قائمہ کمیٹی کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ملازمین کوریٹائر کرنے کی عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا کہ پاکستان کسٹمز میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ہم نے گریڈ ایک سے 4 تک کوئی بھرتی نہیں کی، گریڈ 5 اور اوپر کی بھرتیاں میرٹ پر کی ہیں۔
صدر زرعی ترقیاتی بینک نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب میں 124 ارب روپے اور سندھ میں 23 ارب روپے کا زرعی قرض دیا گیا ہے، رواں سال خیبر پختونخواہ کو 5 ارب 30 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا یے۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آپ خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، شبلی فراز نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک چھوٹے کسانوں کو مدد دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا، اس پر صدر زرعی ترقیاتی بینک نے کہا کہ ہم زیر کاشت رقبے کی بنیاد پر قرض فراہم کرتے ہیں، پنجاب کا زیادہ رقبہ زیر کاشت تھا، اس لیے وہاں زیادہ قرض دیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی قرض کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کمیٹی کو بریفنگ دے گا، زرعی قرض دینے کے طریقہ کار سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان میں ٹرانس جینڈر حقوق اور اقلیتوں کی فلاح کیلئے تاریخی پالیسیوں کی منظوری
?️ 12 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ٹرانس جینڈر اسٹریٹیجی،
ستمبر
اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ
اگست
امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا: امریکی جنرل
?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم
مارچ
یمن، مغربی دنیا اور اسرائیل کے لیے اندھی کھائی بن چکا ہے؛ برطانوی اسٹریٹیجک ادارے کا اعتراف
?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:برطانوی اسٹریٹیجک کمپنی Azure Strategy نے یمن کو مغربی طاقتوں
جولائی
ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس
مئی
کورونا میں کمی کے بعد ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 4 اکتوبر 2021لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی
اکتوبر
اسرائیلی جہازوں نے غزہ جنگ میں کام کرنے کی ہمت کیوں نہیں کی؟
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ غزہ
اگست
چور کی داڑھی میں تنکا؛روسی بغاوت کے بارے میں امریکی صفائی
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں
جون