17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات کے مطابق 17 جولائی کو شیڈول پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن سے قبل نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ان حلقوں کے ووٹرز کی رائے جانے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔

سروے میں تحریک انصاف کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی واضح طور پر فیورٹ لگ رہی ہے۔

ایک طرف عوام مہنگائی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پی ڈی ایم کی حکومت سے سخت نالاں ہے، تو دوسری جانب عمران خان کا بیانیہ بھی بے حد مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن والے حلقوں میں عوام کی رائے کی موجودہ صورتحال کے مطابق تحریک انصاف کو اکثریتی نشستوں پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کو 16 جبکہ ن لیگ کو 4 نشستوں پر فتح ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خاص کر ن لیگ کے گڑھ لاہور میں بھی سوائے ایک نشست کے، باقی تمام نشستوں پر تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی ا الیکشن سے قبل حکومت پر دھاندلی کی کوششوں کا الزام عائد کر رہے ہیں، جبکہ یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف تمام کی تمام 20 نشستوں پر فتح حاصل کرے گی۔ جمعرات کے روز بھی ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں شیخوپورہ میں منعقدہ جلسے میں عمران خان نے کہا کہ انتخابی حلقوں میں ووٹ لینے کیلئے پیسے بانٹے جا رہے ہیں، لوگوں کو پیغام ہے 10، 10ہزارکے چیک ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا، الیکشن جیتنے کیلئے عوام گھر گھر جائیں ، الیکشن سے فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک آزاد خودمختار ہوگا یا پھرچوروں کا ملک بنے گا۔

مجھے اتنا تجربہ ہوگیا ہے اس لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ الیکشن جیت چکے ہیں، ٹیم بن کر لڑیں گے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کسی بھی رنگ کا لوٹا جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتا، لوٹوں پر بڑا نوٹ خرچ کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن حمزہ سے مل کر لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، یہ کچھ بھی کرلیں جیت نہیں سکتے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے قسط کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے۔

?️ 2 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی

حکومت کا صنعتوں کو سستی بجلی اور تنخواہ داروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا عندیہ

?️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین

سندھ طاس معاہدہ غیر سیاسی، یکطرفہ کارروائی کی گنجائش نہیں، پاکستان کی امیت شاہ کے بیان پر تنقید

?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ

یوراگوئے کے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں کیوں طلب کیا گیا ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مونٹی ویڈیو یوراگوئے کی حزب اختلاف جماعت ‘ناسیونل پارٹی’ نے

صیہونی ریاست کی جانب سے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو

اسرائیل کی تباہی کی نشانیاں ظاہر ہو چکی ہیں:سید حسن نصر اللہ

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی طرف اشارہ

ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے