?️
سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا نیا فیچر پیش کردیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے ( Jump Ahead ) نامی اے آئی ٹول پیش کردیا گیا، جس کی بدولت صارفین طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دیکھ سکیں گے۔
یہ دراصل ویڈیو کو آگے یا پیچھے کرنے کا فیچر ہے جو اے آئی کی مدد سے صارف کو مطلوبہ ویڈیو کا وہ حصہ دکھائے گا جسے بہتر اور دلچسپ سمجھا جائے گا۔
فیچر کے تحت صارف بار بار ( Jump Ahead ) پر کلک کرنے پر ہر بار ویڈیو کے نئے دلچسپ حصے تک پہنچ پائیں گے۔
مذکورہ فیچر فوری طور پر صرف پریمیم صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، یعنی یہ فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے ہی استعمال کر سکیں گے، علاوہ ازیں اسے فوری طور پر صرف اینڈرائیڈ فون صارفین ہی استعمال کریں گے۔
اس سے پہلے کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یوٹیوب کی جانب سے بھی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی اور جلد ہی انہیں پیش کردیا جائے گا۔
خبریں ہیں کہ یوٹیوب پر بھی فیس بک اور واٹس ایپ جیسے اے آئی چیٹ بوٹ ٹولز دیے جائیں گے اور اسے کمپنی آسک اے آئی (Ask AI) کا نام دے گی اور مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ہر ویڈیو سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔
اسی فیچر کے تحت صارفین کو بتایا جائے گا کہ مذکورہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی تھی، اس کے علاوہ دوسری معلومات بھی صارفین کو فراہم کی جائے گی لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آسک اے آئی ٹول کو کب تک یوٹیوب میں پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یوم القدس کے موقع پر مسجد اقصیٰ سے 17 فلسطینی گرفتار
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں
اپریل
ویگنر گروپ کا سربراہ ہلاک،وجہ؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: روس کے شمال میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں ویگنر
اگست
نہر سے بحر تک آزاد ہوگا فلسطین: اسپین کی نائب وزیر اعظم
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اسپین کی نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور
مئی
بین الاقوامی فوجداری عدالت مغرب کا آلہ کار
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
اپریل
شام کے بارے میں عرب-بین الاقوامی اجلاس اختتام پذیر؛ کیا ہوا؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:ریاض میں شام کے حوالے سے عرب اور غیرعرب ممالک کے
جنوری
مشہور روسی مفکر کا عالم اسلام کے نام پیغام
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور روسی مفکر اپنے ایک پیغام میں نے اسرائیل کے
اکتوبر
وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز
?️ 2 فروری 2021وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز اسلام
فروری
’ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں‘ پی ٹی آئی کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں اور کارکنوں کو
جنوری