یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز کے ذریعے ویڈیو میں موجود اشیاء، مقامات یا متن کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

گوگل لینز ایک ایسا آلہ ہے جو کیمرے یا اسکرین پر موجود اشیاء کو پہچان کر ان کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

تاہم، اب یہ ٹیکنالوجی یوٹیوب شارٹس میں بھی شامل کی جارہی ہے، جس سے صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے کسی بھی منظر یا چیز کے بارے میں جان سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے، سب سے پہلے یوٹیوب ایپ میں کوئی شارٹ ویڈیو چلائیں، ویڈیو کو روکیں اور اوپر موجود ’لینز‘ بٹن پر ٹیپ کریں۔

اس کے بعد اسکرین پر موجود کسی بھی شے کو دائرہ بنا کر، ہائی لائٹ کرکے یا ٹیپ کرکے منتخب کریں اور آخر میں گوگل لینز اس شے کے بارے میں معلومات، تصاویر یا متعلقہ نتائج ویڈیو کے اوپر ظاہر کردے گا۔

صارفین اس کی مدد سے ویڈیو دیکھتے ہوئے کسی بھی شے کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرسکیں گے، متن کا ترجمہ یا کسی بھی مقام کی شناخت کرسکیں گے اور اس تجربے کی مدد سے ویڈیو کو زیادہ اچھے سے سمجھ سکیں گے۔

یہ خصوصیت ابتدائی طور پر بیٹا ورژن میں متعارف کرائی جارہی ہے اور تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

گینٹز  نے نکی ہیلی کے ساتھ گفتگو میں رفح میں حماس کو تباہ کرنے پر زور دیا

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: CNN نے رپورٹ کیا کہ ملاقات کے دوران، جو تل

پاکستان میں بھارت کی جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی، فورسز نے 26 ہیروپ ڈرون مار گرائے

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان میں جدید اسرائیلی ڈرونز سے

جنگ بندی کے باوجود 6 ماہ میں 754 فلسطینی شہید

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے صیہونی حکومت کے حملوں

دنیا بھر میں پھیلے ہوئے امریکی مہک ہتھیار

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:امریکہ نے دنیا کے ۳۰ سے زائد ممالک میں قائم ۱۲۰

پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کر لی

?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے جرائم کی روک تھام اور انصاف، اسٹیٹس

سب کو ٹیکس دینا ہوگا کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سب

سعودی اتحاد کے یمن سے نکلنے کا وقت آگیا ہے: صنعا

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر

سیلاب متاثرین کیلئے چین کی امدادی سرگرمیاں جاری

?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں تباہ کن مون سون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے