یورپی قوانین مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، سیم آلٹمین کا انتباہ

?️

سچ خبریں: اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے کہا ہے کہ یورپی قوانین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی کو روک سکتے ہیں، جب کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ امریکی کمپنی یورپی یونین کے نئے قانون کی تعمیل کرے گی۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر پینل مباحثے میں سیم آلٹمین سے براہ راست یورپی یونین کے ’اے آئی ایکٹ‘ کے بارے میں پوچھا گیا، جسے دنیا میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے لیے سب سے جامع ریگولیٹری فریم ورک سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی تعمیل کریں گے اور یورپی عوام کی خواہشات کا احترام کریں گے۔

اوپن اے آئی کے سربراہ نے کہا کہ مختلف ریگولیٹری نظاموں کے فوائد ہیں، لیکن معاشی اثرات ہوں گے جو معاشرتی اثرات بن جائیں گے۔

سیم آلٹمین نے کہا کہ ہم یورپ میں اپنی مصنوعات کو باقی دنیا کی طرح تیزی سے تعینات کرنے کے قابل ہونا چاہتے ہیں، یہ یورپ کے مفاد میں تھا کہ وہ مصنوعی ذہانت کو اپنانے کے قابل ہو اور باقی دنیا سے پیچھے نہ رہے۔

یورپی یونین کا مصنوعی ذہانت ایکٹ گزشتہ سال مارچ میں منظور کیا گیا تھا، اس ہفتے ریگولیٹرز نے رہنمائی دی کہ کس قسم کے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کو بہت خطرناک قرار دیا جائے گا۔

ان میں ایسے ٹولز شامل ہیں جو چہرے کی شناخت کے ڈیٹا بیس بنانے کے لیے آن لائن تصاویر کو اسکریپ کرتے ہیں یا پولیس کو صرف بائیومیٹرک ڈیٹا کی بنیاد پر مجرمانہ خطرے کا جائزہ لینے کی اجازت دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا مصنوعی ذہانت کے ضابطوں میں نرمی لانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے

پاکستان کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے

ریاست کسانوں کے لیے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد

?️ 18 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ

شامی دفاعی سسٹم کا لاذقیہ پر ہونے والے صیہونیوں کے حملے کا مقابلہ

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے صوبےلاذقیہ کی بندرگاہ پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے

شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کے درمیان ملاقات طے

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر

استعفے کی بات پی ڈی ایم کی بنتے ہی ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمٰن

?️ 19 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک

وزیر اعظم نے ٹیلیفوں پر مصر کے صدر سے فلسطین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا

?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے